Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / میری کامیابی رابن سنگھ کی مرہون منت : اسمتھ

میری کامیابی رابن سنگھ کی مرہون منت : اسمتھ

نئی دہلی ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈیون اسمتھ کی برق رفتار بیٹنگ اور اس دوران ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین کی جانب سے بنائے جانے والے 79 رنز کی بدولت چینائی سوپر کنگس نے گزشتہ رات دہلی ڈیر ڈیولس کے خلاف 179 رنز کا ہمالیائی اسکور بہ آسانی عبور کرلیا لیکن اسمتھ اپنی اس شاندار کارکردگی کا سہرا رابن سنگھ کے سر سجارہے ہیں ۔ کامیابی کے بعد منعقدہ پر

نئی دہلی ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈیون اسمتھ کی برق رفتار بیٹنگ اور اس دوران ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین کی جانب سے بنائے جانے والے 79 رنز کی بدولت چینائی سوپر کنگس نے گزشتہ رات دہلی ڈیر ڈیولس کے خلاف 179 رنز کا ہمالیائی اسکور بہ آسانی عبور کرلیا لیکن اسمتھ اپنی اس شاندار کارکردگی کا سہرا رابن سنگھ کے سر سجارہے ہیں ۔ کامیابی کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے رابن سنگھ کی دل کھول کر ستائش کی اور کہا کہ انھوں نے رابن سنگھ کے ساتھ بہت زیادہ وقت بتایا ہے اور وہ رابن سنگھ کی کافی عزت کرتے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے رابن سنگھ چینائی کے ساتھ نہیں ہیں لیکن میری بیٹنگ میں بہتری کیلئے انھوں نے بہت کچھ کیا

جس پر میں ان سے اظہارتشکر کرتا ہوں ۔ سابق سیزن میں ممبئی انڈینس کی نمائندگی کرنے والے اسمتھ اپنی اُس ٹیم کے فیلڈنگ کوچ رابن سنگھ کے ساتھ کافی اچھا وقت گذارچکے ہیں اور اپنی کامیابی کو رابن سنگھ کی مرہون منت قرار دیا ہے ۔ رابن سنگھ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی کوچنگ خدمات بھی انجام دے چکے ہیں اور اُن کی کوچنگ میں اسمتھ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے لئے بھی بہتر مظاہرہ کرچکے ہیں۔ اسمتھ نے مزید کہا کہ رابن سنگھ کے ساتھ وقت گذارنا ان کیلئے کافی سود مند ثابت ہورہا ہے ۔ اسمتھ جنھوں نے 51 گیندوں میں 4 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 79 رنز بناتے ہوئے مہندر سنگھ دھونی کی زیرقیادت چینائی کو پہلے مقام پر پہونچایا ہے اور اس ضمن میں اسمتھ کا کہنا ہے کہ وہ صرف اتنا کہہ سکتے ہیں کہ آئی پی ایل نے انھیں موقع دیا کہ وہ بحیثیت اوپنر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں۔

TOPPOPULARRECENT