Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / میری کامیابی میں اقلیتوں کا اہم رول

میری کامیابی میں اقلیتوں کا اہم رول

مکتھل 17 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حلقہ اسمبلی مکتھل سے کانگریس کے امیدوار سی رام موہن ریڈی نے اپنے قریبی حریف سابق ریاستی وزیر مسٹر وائی یلاریڈی کو 10,185ووٹوں کی اکثریت سے شکست دی۔ مسٹر وائی یلاریڈی ٹی آر ایس امیدوار کی حیثیت سے انتخابی میدان میں تھے، ریٹرننگ آفیسر حلقہ اسمبلی مکتھل کی جانب سے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ کے بموجب محبوب نگ

مکتھل 17 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حلقہ اسمبلی مکتھل سے کانگریس کے امیدوار سی رام موہن ریڈی نے اپنے قریبی حریف سابق ریاستی وزیر مسٹر وائی یلاریڈی کو 10,185ووٹوں کی اکثریت سے شکست دی۔ مسٹر وائی یلاریڈی ٹی آر ایس امیدوار کی حیثیت سے انتخابی میدان میں تھے، ریٹرننگ آفیسر حلقہ اسمبلی مکتھل کی جانب سے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ کے بموجب محبوب نگر میں جئے پرکاش نارائن انجینئرنگ کالج میں پولیس کی سخت نگرانی میں مکتھل حلقہ اسمبلی کے ووٹوں کی رائے شماری کی گئی ۔ اسمبلی حلقہ کے جملہ ووٹرس کی تعداد 2,09480(دو لاکھ نو ہزار (چار سو اسی ) ہے جس میں مستعملہ ووٹ 1,39831 تھے جن میں کانگریس کے کامیاب امیدوار چٹم رام موہن ریڈی نے 51,449 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے حریف ٹی آر ایس امیدوار مسٹر وائی یلاریڈی کو 41,264 ووٹ موصول ہوئے اس طرح مسٹر رام موہن ریڈی نے اپنے حریف پر 10185ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی اس کے علاوہ موجودہ ایم ایل اے و تلگودیشم امیدوار مسٹر کے دیاکر ریڈی 3,5123ووٹ حاصل کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر رہے۔ مسٹر رام موہن ریڈی نے حلقہ پارلیمانی محبوب نگر میںشامل تمام اسمبلی حلقہ جات میںواحد کانگریس امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے جبکہ پورے ضلع میں سب سے زیادہ اکثریت سے کامیابی کا ریکارڈ بھی موصوف نے بنایا ہے ۔مسٹر رام موہن ریڈی جو ضلع کے ایک قد آور سیاستداں آنجہانی سی نرسی ریڈی کے بڑے فرزند ہیں۔ دیاکر ریڈی کے ہاتھوں شکست ہوئی اس کے بعد اپنی حقیقی بہن شریمتی ڈی کے ارونا جو ریاستی وزیر تھیں کے توسط سے شکست کے باوجود عوامی رابطے بنائے ہوئے تھے جس کیوجہ اب 2014 کے انتخابات میں دوبارہ بھاری اکثریت سے مکتھل ایم ایل اے منتخب ہوئے ۔ مسٹر رام موہن ریڈی نے آج اپنی قیامگاہ پر اپنی پہلی پریس کانفرنس میں اپنی کامیابی میں اقلیتوں کے اہم رول کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میںتمام مسلمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے ووٹ میری کامیابی میں فیصلہ کن رہے۔ انہوں نے اپنے انتخابات کے آج دوسرے ہی روز ڈاکٹر شیخ چاند صدر جامع مسجد کی قیامگاہ پہنچ کر مسلمانوں کی بھر پور تائید پر اظہار تشکر کیا اور فرداً فرداً تمام قائدین سے ملاقات کی اس موقع پر مولانا عبدالقوی حسامی صدر جمعیۃ علماء ،مولانا عبدالعلیم کوثر قاسمی ، خطیب عبدالقدیر کے علاوہ جناب سی نظام پاشاہ کے سرینواس گپتا رکن عاملہ پردیش کانگریس مسٹر اکلا ستیہ نارائنا مسٹر سری دھر گوڑ ، مجیب الرحمن رائچوری لکشمی ریڈی و دیگر موجود تھے۔ مسٹررام موہن ریڈی نے جمعیۃ علماء مکتھل و دیگر مسلم تنظیموں و جماعتوں سے بھی اظہار تشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT