Sunday , July 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / میری کام کو پانچواں ایشیائی گولڈ میڈل

میری کام کو پانچواں ایشیائی گولڈ میڈل

 

وزیر اعظم کی باکسر کو مبارک باد

ہوچی منہسٹی۔8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن ، اولمپک میڈلسٹ باکسر اور راجیہ سبھا کی رکن ایم سی میری کام نے اپنی شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے48 کلوگرام لائٹ فلائی ویٹ زمرے میں کوریا کی کم ہیانگ می کو5-0 سے شکست دیکر پانچویں مرتبہ ایشیائی باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔34 سالہ میری کام نے اس چیمپئن شپ میں اس سے پہلے چار گولڈ میڈلس اور ایک برونز میڈلجیتا ہے۔ فائنل میں انہوں نے کوریائی باکسر کے خلاف شاندار جیت درج کی۔ پورے میچ میں وہ حریف باکسر پر حاوی رہیں۔48 کلوگرام زمرے میں یہ کسی ہندوستانی باکسرکا پہلا ایشیائی گولڈ میڈل ہے ۔ ایشیائی باکسنگ چیمپئن شپ میں میری کام کا یہ چھٹا میڈل ہے ۔ میری کام نے اس سے پہلے 2003، 2005، 2010 اور2012 میں اس ٹورنمنٹ میں گولڈ میڈلس جیتے ہیں ۔ 2008 میں انہیں برونز میڈل پر اکتفا کرنا پڑا تھا۔ میری کام نے پانچ سال 51 کلوگرام میں حصہ لینے کے بعد 48 کلوگرام زمرے میں واپسی کی ہے ۔اس شاندار کامیابی پروزیراعظم نریندر مودی نے میری کوم کو مبارک باد دی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ اے ایس بی سی ایشین کنفیڈریشن وویمینس باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر میری کوم کو مبارک باد۔ آپ کی کامیابی سے ہندوستان کا سر فخر سے بلند ہوا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT