Tuesday , August 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / میری کوم اور حسام الدین پر ہندوستان کی سنہری نظریں

میری کوم اور حسام الدین پر ہندوستان کی سنہری نظریں

گولڈ کوسٹ۔11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان کی اسٹار مکے باز ایم سی میریکوم نے امید اور اپنے اسٹار ڈم کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں خاتون مکے بازی کے 45۔48 کلوگرام وزن زمرے کے فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا جبکہ ان کھیلوں کے باکسنگ مقابلوں میں ہندستان کے کل نو میڈل یقینی ہو چکے ہیں۔35برس کی عمر میں دولت مشترکہ کھیلوں میں قدم رکھنے والی میریکوم نے پہلے سیمی فائنل میں حریف سری لنکا کی انوشا دل رکشی کوڈی تھوواکو کو یکطرفہ مقابلے میں 5۔0 سے شکست دی۔میریکوم کے فائنل میں پہنچنے کے علاوہ ہندستان کے آٹھ مرد مکے باز امت پنگھل46-49)کلو(، گورو سولنکی (52)، نمن تور (91)، حسام الدین محمد (56)، منوج کمار (69)، وکاس کرشنن (75) ، ستیش کمار (91+) اور منیش کوشک (60) سیمی فائنل میں جگہ بنا کر ملک کے لئے میڈلس پکے کر چکے ہیں۔باکسنگ مقابلوں میں جمعرات کو آرام کا دن ہے اور جمعہ کو تمام سیمی فائنلس میچ کھیلے جائیں گے جن سے طے ہوگا کہ میریکوم کے علاوہ کتنے اور مکے باز گولڈ میڈل مقابلے میں پہنچتے ہیں۔ ہندستان نے گزشتہ دولت مشترکہ کھیلوں میں چار سلور اور ایک برونز سمیت پانچ میڈلس جیتے تھے لیکن گولڈ کوسٹ میں اس تعداد سے کافی آگے نکل گیا ہے ۔کوم گولڈ میڈل کے لئے آئرلینڈ کی کرسٹینا او ہارا سے مقابلہ کریں گی۔اولمپکس، ورلڈ اور ایشیائی میڈلسٹ میریکوم کے حصے میں صرف دولت مشترکہ کھیلوں کا میڈل نہیں ہے ۔حالانکہ خواتین میں گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں سلور میڈل جیتنے والی لیش رام سریتا دیوی کو اپنے 60 کلوگرام وزن زمرے کے کوارٹر فائنل مقابلے میں آسٹریلیا کی انجا اسٹرائیڈس مین سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہاں اوکسین فورڈ اسٹوڈیو میں ہوئے مقابلے میں سریتا کو یکطرفہ طور پر میزبانکھلاڑی نے 0۔5 سے شکست دی۔ وہ 28-29، 27-30، 28-29، 27-30، 27-30 سے مقابلہ ہار گئیں۔

TOPPOPULARRECENT