Sunday , October 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / میری کوم اولمپک گولڈ میڈل کی خواہاں

میری کوم اولمپک گولڈ میڈل کی خواہاں

نئی دہلی۔14 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی باکسر میری کوم خواتین باکسنگ کا کم و بیش ہر اعزاز جیت چکی ہیں لیکن پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن کے دل میں اب بھی اولمپک گولڈ میڈل جیتنے کی حسرت باقی ہے۔ انہوں نے صرف ایک مرتبہ 2012 کے لندن اولمپکس میں شرکت کی جہاں انہیں برونز میڈل ہی مل سکا۔حالانکہ وہ پسندیدہ 48 کلوگرام کے بجائے 51 کلوگرام کے زمرے میں مقابلہ کر رہی تھیں۔ میری کوم نے کہا ہے کہ اولمپک گولڈ میڈل ان کا حتمی ہدف ہے اور 2020 اولمپکس کو ذہن میں رکھتے ہوئے وہ اس کیلئے بھرپور محنت کر رہی ہیں۔یادر ہے کہ گذشتہ ماہ پانچویں مرتبہ کی عالمی چیمپئن مکے باز اور راجیہ سبھا کی ممبر پارلیمنٹ ایم سی میری کام نے اپنی شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے 48 کلوگرام لائٹ فلائی ویٹ زمرے میں کوریا کی کم ہیانگ می کو 5-0 سے شکست دیکر پانچویں مرتبہ ایشیائی مکے بازی چیمپئن شپ میں گولڈمیڈل اپنے نام کیا ہے۔ 34 سالہ میری کام نے اس چیمپئن شپ میں اس سے پہلے چار گولڈ اور ایک برونز میڈل جیتا ہے۔علاوہ ازیں میری کوم کی باکسنگ میں ایک کامیاب زندگی پر بالی ووڈمیں فلم بھی بن چکی ہے جسں میں پرینکاچوپڑہ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT