Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / میری کوم راجیہ سبھا کیلئے اپنی نامزدگی پر محو حیرت

میری کوم راجیہ سبھا کیلئے اپنی نامزدگی پر محو حیرت

اولمپک کوالیفائنگ پر توجہ مرکوز کرنے کا عہد، پارلیمانی رول پر متعاقب غور
نئی دہلی۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سرکردہ ہندوستانی خاتون باکسر میری کوم راجیہ سبھا کیلئے اپنی نامزدگی پر محو حیرت رہ گئیں اور کہا کہ فی الحال ان کے پاس اپنے نئے رول کے بارے میں سوچنے کا وقت نہیں ہے کیونکہ وہ اولمپکس کوالیفائنگ پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز کررہی ہیں۔ لندن اولمپکس کی برونز میڈلسٹ میری کوم نے کہا ہے کہ راجیہ سبھا کیلئے نامزدگی بلاشبہ ایک عظیم اعزاز ہے لیکن فی الحال وہ پارلیمنٹ میں ادا کئے جانے والے اپنے نئے رول کے بارے میں سوچتے ہوئے خود کو دباؤ میں نہیں ڈالیں گی۔ ریو اولمپکس میں حصہ لینے والے ہندوستانی جتھے کیلئے بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خاں کو گڈ وِل ایمبسڈر (خیرسگالی سفیر) مقرر کئے جانے کے ضمن میں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر میری کوم نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’راجیہ سبھا کیلئے نامزدگی ایک عظیم اعزاز ہے۔ یہ ایک ایسا واقعہ ہے جو اچانک اور آن واحد میں وقوع پذیر ہوگیا جس پر میں بھی محو حیرت ہوں۔ جب مجھ سے کہا گیا کہ مجھے راجیہ سبھا کیلئے نامزد کیا جارہا ہے، میں یہ سوچنے لگی کہ بحیثیت ایم پی پارلیمنٹ میں مَیں کیا کرسکتی ہوں‘‘۔ میری کوم نے مزید کہا کہ ’’اولمپکس کیلئے مَیں تاحال کوالیفائی نہیں ہوسکی ہوں اور جب تک کوالیفائی نہیں ہوں گی میں بحیثیت پارلیمنٹیرین اپنے رول کے بارے میں کچھ نہیں سوچ سکتی۔ ایسا کرنے سے ریو کیلئے کوالیفائی ہوئے میری کوششوں کے درمیان زائد دباؤ ڈالنے کے مترادف ہوگا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT