Saturday , September 22 2018
Home / Top Stories / میرے بچے کے نام میں مرزا ملک شامل رہیگا : ثانیہ مرزا

میرے بچے کے نام میں مرزا ملک شامل رہیگا : ثانیہ مرزا

کھیلوں میں بھی خاتون و مرد کھلاڑیوں کی انعامی رقم میں فرق : گوا فیسٹ میں اظہار خیال
پاناجی 7 اپریل ( پی ٹی آئی ) ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر شعیب ملک چاہتے ہیں کہ انہیں ایک لڑکی ہو لیکن جب کبھی انہوں نے خاندان میں اضافہ کا فیصلہ کیا ان کے بچے کے نام میں مرزا ملک ضرور شامل ہوگا ۔ ثانیہ مرزا نے گوا فیسٹ 2018 میں جنسی امتیاز کے مسئلہ پر یانل مباحث میں حصہ لیتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ راز بتانا چاہتی ہیں۔ ان کے شوہر اور انہوں نے اس پر بات کی ہے اور یہ فیصلہ کیا ہے کہ جب کبھی وہ اپنے خاندان میں تیسرے فرد کے اضافہ کا فیصلہ کرینگے بچے کے نام میں صرف ملک نہیں رہے گا بلکہ مرزا ملک دونوں رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت خاندان ان کے شوہر سمیت سبھی نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شعیب ملک در اصل ایک بیٹی کے خواہشمند ہیں۔ ثانیہ مرزا نے جنسی امتیاز سے متعلق اپنے شخصی تجربات کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنے کچھ رشتہ داروں کو اپنے والدین سے یہ کہتے سنا کہ انہیں بیٹا ہونا چاہئے تاکہ خاندان کا نام آگے بڑھ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دو بہنیں ہیں اور ہم نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ ہمیں کوئی بھائی ہونا چاہئے تھا ۔ وہ اپنے رشتہ داروں سے جھگڑتی رہی ہیں جو یہ کہتے تھے کہ ان کے والدین کو کوئی بیٹا ہونا چاہئے تھا ۔ ہمارے لئے بیٹی بیٹی ہے اور ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ خاندان کا نام آگے بڑھانے کیلئے لڑکے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد انہوں نے اپنا نام بدلا نہیں ہے ۔ وہ اب بھی ثانیہ مرزا ہیں اور وہ ایسے ہی رہیں گی ۔ خاندان کا نام آگے بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں بھی خاتون اور مرد کھلاڑیوں کی انعامی رقم میں فرق آج بھی ہے اور اس صورتحال سے باہر نکلنے کا راستہ یہی ہے کہ خواتین کے تعلق سے لوگوں کی ذہنیت کو تبدیل کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT