میرے خاندان کو امیٹھی چھوڑنے کی دھمکیاں: وشواس

امیٹھی۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) امیٹھی سے عام آدمی پارٹی امیدوار کمار وشوا س نے کہا ہے کہ یہاں ان کی بیوی ، بہن اور دیگر قریبی رشتہ داروں کو ضلع انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر وہاں سے چلے جائیں ورنہ انہیں حراست میں لیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ادعاء کیا کہ ان کے کچھ حامیوں کو گزشتہ شب گرفتار کیا گیا ہے۔ کمار وشواس نے کہا کہ یہ ایک

امیٹھی۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) امیٹھی سے عام آدمی پارٹی امیدوار کمار وشوا س نے کہا ہے کہ یہاں ان کی بیوی ، بہن اور دیگر قریبی رشتہ داروں کو ضلع انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر وہاں سے چلے جائیں ورنہ انہیں حراست میں لیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ادعاء کیا کہ ان کے کچھ حامیوں کو گزشتہ شب گرفتار کیا گیا ہے۔ کمار وشواس نے کہا کہ یہ ایک انتہائی ناقابل اعتبار بات ہے کہ ان کی بیوی، بہن اور دیگر قریبی رشتہ داروں سے کہا جارہا ہے کہ وہ فوری امیٹھی چھوڑ کر چلے جائیں ورنہ انہیں گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رات 11:30 بجے پولیس ان کے مکان پر پہنچی اور مائک پر اعلان کیا کہ میرے رشتہ دار بشمول بیوی اور بہن فوری امیٹھی چھوڑ دیں ورنہ انہیں گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مہاراج گنج پولیس اسٹیشن میں ان کے کچھ حامیوں کو حراست میں رکھا گیا اور کچھ دیر بعد انہیں رہا کردیا گیا لیکن ان کا ساز و سامان اٹھا کر پھینک دیا گیا۔ امیٹھی میں کل رائے دہی ہونے والی ہے جہاں کمار وشواس کا مقابلہ بی جے پی کی سمرتی ایرانی اور کانگریس کے راہول گاندھی سے ہے۔

TOPPOPULARRECENT