Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / میرے خلاف الزامات بے بنیاد: جگن موہن ریڈی

میرے خلاف الزامات بے بنیاد: جگن موہن ریڈی

حیدرآباد 21 مارچ (سیاست نیوز) قائد اپوزیشن آندھراپردیش اسمبلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہاکہ وہ جب تک کانگریس پارٹی میں تھے سب کی نظر میں اچھے تھے۔ لیکن علیحدگی اختیار کرتے ہی اُن کے خلاف مقدمات درج کردیئے گئے۔ اُنھوں نے کہاکہ کانگریس کے بعض اہم قائدین نے تلگودیشم قائدین کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے اُن کے خلاف جھوٹے مقدمات دائر کئے ہیں۔ جگن موہن ریڈی نے آج اسمبلی میں منسوبہ الزامات کی تفصیلی وضاحت کی اور بتایا کہ اُن کے پاس 43 ہزار کروڑ روپئے کی املاک موجود نہیں ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ اِن الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ اُنھوں نے اپوزیشن کو یہ الزامات ثابت کرنے کا چیلنج کیا۔

TOPPOPULARRECENT