Sunday , November 19 2017
Home / سیاسیات / میرے خلاف کارروائی کر دکھائے، شتروگھن سنہا کا چیلنج

میرے خلاف کارروائی کر دکھائے، شتروگھن سنہا کا چیلنج

نئی دہلی 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) باغی بی جے پی رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا جو پارٹی قیادت سے نالاں ہیں، اُنھوں نے آج عملاً پارٹی کو چیلنج کیاکہ اُن کے خلاف کارروائی کر دکھائے۔ ایسی اطلاعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہ پارٹی قیادت بہار اسمبلی انتخابات کے بعد اُن کے خلاف اُن کے حالیہ بیانات کی وجہ سے کارروائی کی منصوبہ بندی کررہی ہے کیوں کہ اِن بیانات کو مخالف پارٹی سرگرمی سمجھا جارہا ہے، 69 سالہ اداکار سے رکن پارلیمنٹ بننے والے پٹنہ صاحب کے رکن لوک سبھا نے آج ٹوئٹر پر سلسلہ وار تبصرے کئے۔ اُنھوں نے کہاکہ میرا ماننا ہے ہمیں بہار انتخابات کیلئے ہمارے چیف منسٹر امیدوار کا اعلان کردینا چاہئے۔واضح رہے کہ شتروگھن سنہا کی جانب سے نتیش کمار کی تعریف ، 24 کانگریس ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف تبصرہ اور ممبئی سلسلہ وار دھماکوں کے ملزم یعقوب میمن کو سزائے موت کے خلاف درخواست کی وجہ سے بہار انتخابات سے قبل بی جے پی کو کافی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT