Wednesday , November 14 2018
Home / شہر کی خبریں / میرے فون کالس ٹیپ کئے جا رہے ہیں

میرے فون کالس ٹیپ کئے جا رہے ہیں

کانگریس لیڈر ڈی کے ارونا کا الزام ۔ کے ٹی آر پرسخت تنقید
حیدرآباد۔ 8 جولائی (سیاست نیوز) سینئر کانگریس لیڈر و سابق وزیر ڈی کے ارونا نے تلنگانہ راشٹر سمیتی حکومت پر ان کے فون کالس ٹیاپ کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ٹی آر ایس حکومت آمرانہ طرز عمل اختیار کرکے من مانی کررہی ہے۔ آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے ارونا نے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ پر اپوزیشن کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر شدید برہمی ظاہر کی اور کہا کہ ہنڈری نیواکے تعلق سے بات کرنے انہیں شرم نہیں آ رہی ہے۔ کے ٹی آر کو یاد دلاتے ہوئے ارونا نے کہا کہ اس وقت تمہارے والد اور تمہارے بہنوائی حکومت میں برابر کے حصہ دار تھے لیکن اب والد سے زیادہ من مانی باتیں کرکے بہت بڑے لیڈر کہلانے کی کوشش کرنا بدخیالی کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔ ارونا نے کے ٹی آر سے کہا کہ اپنی زبان کو قابو میں رکھیں اور کہا کہ سیاسی سنیاس لینے اور دوبارہ امریکہ واپس جانے تیار رہیں۔ ٹی آر ایس کے چار سالہ دور اقتدار کو ’تاریک دور‘ سے تعبیر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چار سال کے دوران عوام کو دھوکہ دے کر نئے ڈرامے کئے جارہے ہیں۔ سابق وزیر نے ٹی آر ایس کو ہدف ملامت بناتے ہوئے کہا کہ ہر وقت دھوکہ دیا جاتا رہا اور کہا کہ ٹی آر ایس اور اس کے قائدین ہرگز قابل بھروسہ نہیں رہے۔ پالمور پراجیکٹ کو مکمل کرنے رقومات فراہم نہ کرکے یہ رقم کالیشورم پراجیکٹ پر خرچ کی جارہی ہیں جبکہ دیگر فلاحی اقدامات سے صرف زبانی جمع خرچ کیا جا رہا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT