Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / میرے ماں باپ کو مجھ پر فخر ہو گا :نائر

میرے ماں باپ کو مجھ پر فخر ہو گا :نائر

چینائی، 19دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹرپل سنچری بنانے والے ہندستان کے دوسرے بلے باز بنے کرون نائر نے پیر کو کہا کہ اس کارکردگی پر ان کے والدین کو فخر ہو گا جو انہیں کھیلتا دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں موجود تھے ۔ نائر نے ناٹ آؤٹ 303 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی اور وریندر سہواگ کے بعد ٹرپل سنچری بنانے والے دوسرے ہندوستانی بلے باز بن گئے ۔چوتھے دن کے کھیل کے بعد نائر نے کہاکہ میرا خاندان اسٹیڈیم میں موجود تھا۔میرے والد نے میری زیادہ تر اننگز دیکھی ہیں ۔ مجھ پر کوئی اضافی دباؤ نہیں تھا۔میں اپنے خاندان کا شکرگزار ہوں کہ وہ یہ میچ دیکھنے کے لئے یہاں آئے ۔مجھے لگتا ہے کہ انہیں مجھ پر فخر ہوگا۔ 25سالہ بلے باز نے اپنے تیسرے ہی ٹسٹ میں ٹرپل سنچری بنادی اور اپنی اننگز کو زندگی کی بہترین اننگز قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ میری زندگی کی بہترین اننگز ہے ۔کریز پر مجھے الگ الگ طریقے سے حالات کے مطابق کھیلنا پڑا۔ لوکیش راہول، روی چندرن اشوین اور رویندر جڈیجا نے برابر میری حمایت کی اور میرا حوصلہ بڑھایا۔ ’’میں اس کے لئے ان تمام کا بھی شکر گزار ہوں۔‘‘

TOPPOPULARRECENT