Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / میر نعیم الدین مسٹر تلنگانہ باڈی بلڈنگ چمپئین شپ فاتح

میر نعیم الدین مسٹر تلنگانہ باڈی بلڈنگ چمپئین شپ فاتح

شمس آباد ۔ /10 ستمبر (سیاست نیوز) شمس آباد میں مئے فیر فنکشن ہال میں منعقد شدہ تلنگانہ باڈی بلڈنگ چمپئین شپ کا اختتام عمل میں آیا ۔ میر نعیم الدین نے مسٹر تلنگانہ کا خطاب حاصل کرلیا ۔ راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ، افتخار احمد شریف حال مقیم شکاگو اور موسیٰ صدیقی کے ایم آر گروپ چیرمین نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ 70 کیلو کے زمرہ میں پی نریش نے پہلا ، ہدایت اللہ خاں نے دوسرا اور شیخ انور نے تیسرا مقام حاصل کیا ۔ 80 کیلو کے زمرہ میں حامد جابری نے پہلا، این ابھے نے دوسرا اور سید غوث نے تیسرا مقام حاصل کیا ۔ 85 کیلو کے زمرہ میں میر نعیم الدین نے پہلا، نیلم میگھا سیانو نے دوسرا اور حیدر علی نے تیسرا مقام حاصل کیا ۔ 90 کیلو کے زمرہ میں علی محمد خالد نے پہلا ، عبدالواجد نے دوسرا اور محمد صفدر نے تیسرا مقام حاصل کیا ۔ سو کیلو کے زمرہ میں سید محبوب علی نے پہلا مقام ، ویرا بھدرا نے دوسرا اور ابوبکر نے تیسرا مقام حاصل کیا ۔ سو سے زائد کیلو کے زمرہ میں عاصم خان نے پہلا ، شہاب صدیقی نے دوسرا اور کرن کمار نے تیسرا مقام حاصل کیا ۔ ہر زمرہ میں پہلا مقام حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو فی کس تین ہزار روپئے ، دوسرا مقام حاصل کرنے پر فی کس دو ہزار روپئے اور تیسرا مقام حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو فی کس پندرہ سو روپئے اور سرٹیفکٹ کے ہمراہ ٹرافی دی گئی اور مسٹر تلنگانہ کا خطاب جیتنے والے میر نعیم الدین کو ٹروفی ، سرٹیفکیٹ اور دس ہزار روپئے دیئے گئے ۔ اس موقع پر چندرا ریڈی ٹی آر ایس منڈل صدر ، ایس ایم اسلم قادری ٹی آر ایس میناریٹی اسٹیٹ جنرل سکریٹری ، ایم کے نجم الدین ایم پی ٹی سی ممبر ، محمد مجتبیٰ علی خان ، ایم کے قمرالدین کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT