Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / میر واعظ قاضی یاسر ‘ والد کی برسی سے قبل حراست میں

میر واعظ قاضی یاسر ‘ والد کی برسی سے قبل حراست میں

سرینگر 16 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کشمیر کے میر واعظ قاضی یاسر کو آج پولیس نے نقص امن کے خدشہ کے تحت حراست میں لے لیا ہے ۔ قاضی یاسر کو ان کے والد قاضی نثار کی 19 جون کو برسی سے قبل حراست میں لیا ہے ۔ پولیس کے بموجب امت اسلامی کے سربراہ کو لا اینڈ آرڈر کے مسئلہ کے اندیشوں کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ قاضی یاسر 19 جون کے پروگرام کے سلسلہ میں ایک پریس کانفرنس سے اپنی قیامگاہ پر خطاب کر رہے تھے کہ پولیس کی بھاری جمیعت وہاں آگئی اور انہیں حراست میں لے لیا گیا ۔ یاسر نے بتایا کہ وہ میڈیا سے اپنے پروگرام اور والد کی برسی کے تعلق سے اظہار خیال کر رہے تھے کہ پولیس نے بھاری تعداد میں انہوں نے کہا کہ حالانکہ انہیں پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے لیکن ان کی گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ انتخابات کی وجہ سے انہیں حراست میں لیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT