Saturday , January 20 2018
Home / ہندوستان / میزائیل آکاش کو فوج میں شامل کردیا گیا

میزائیل آکاش کو فوج میں شامل کردیا گیا

نئی دہلی ۔ 5 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) دیسی طور پر تیار کردہ سوپر سونک زمین سے فضاء میں وار کرنے والے میزائیل آکاش کو آج فوج میں شامل کرلیا گیا ہے۔ یہ پراجکٹ تین دہے قبل شروع کیا گیا تھا۔ آکاش کے ذریعہ 25 کیلو میٹر کے احاطہ میں دشمن کے ہیلی کاپٹرس ، طیاروں اور بنا پائلٹ کے طیاروں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے ۔ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزی

نئی دہلی ۔ 5 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) دیسی طور پر تیار کردہ سوپر سونک زمین سے فضاء میں وار کرنے والے میزائیل آکاش کو آج فوج میں شامل کرلیا گیا ہے۔ یہ پراجکٹ تین دہے قبل شروع کیا گیا تھا۔ آکاش کے ذریعہ 25 کیلو میٹر کے احاطہ میں دشمن کے ہیلی کاپٹرس ، طیاروں اور بنا پائلٹ کے طیاروں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے ۔ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے یہ میزائیل تیار کیا ہے جسے فوج میں شامل کرنے سے فوج کا حوصلہ بڑھے گا۔ فوجی سربراہ دلبیر سنگھ سہاگ نے آج اس ضمن میں منعقدہ تقریب کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ آکاش دیسی ساختہ ہتھیاروں کی تیاری اور خود مکتفی ہونے کی سمت اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کمانڈ اینڈ کنٹرول اور جنگی میدان میں مینجمنٹ سسٹم از سر نو تیار کر رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT