Monday , January 22 2018
Home / دنیا / میزائیل پروگرام پر بات چیت سے ایران کا انکار

میزائیل پروگرام پر بات چیت سے ایران کا انکار

تہران 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے وزیر دفاع نے کہاکہ ایران بین البراعظمی میزائیلس پروگرام کے بارے میں عالمی طاقتوں سے جاریہ مذاکرات میں کوئی تبادلہ خیال نہیں کرے گا۔ قطعی معاہدہ ایران کے نیوکلیر پروگرام میں تخفیف کے بارے میں کیا جائے گا۔ جنرل حسین دہغان نے کہاکہ محکمہ خارجہ امریکہ کے مذاکرات کار وینڈی شرمن نے ایران کے میزائیل پروگرام پر تبادلہ خیال کی بات کہی تھی جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا گیاہے۔ نیم سرکاری خبررساں ادارہ فارس نے آج جنرل کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے پرزور انداز میں کہاکہ ایران کا میزائیل پروگرام نیوکلیر نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT