Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / میزبان بولرس بہتر مظاہرہ کریں : کوچ لیہمن

میزبان بولرس بہتر مظاہرہ کریں : کوچ لیہمن

برسبین۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برسبین میں ہندوستان کے خلاف شروع ہوئے دوسرے ٹسٹ کے پہلے دن جہاں ہندوستانی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز اسکور کرلئے ہیں اور اوپنر مرلی وجئے نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھی اور اپنے کریر کی پانچویں سنچری مکمل کرلی ہے، اس کے بعد آسٹریلیائی کوچ ڈیرن لیہمن نے اپنے بولروں سے بہتر مظاہرہ کا مطالبہ کیا ہے۔ پہلے

برسبین۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برسبین میں ہندوستان کے خلاف شروع ہوئے دوسرے ٹسٹ کے پہلے دن جہاں ہندوستانی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز اسکور کرلئے ہیں اور اوپنر مرلی وجئے نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھی اور اپنے کریر کی پانچویں سنچری مکمل کرلی ہے، اس کے بعد آسٹریلیائی کوچ ڈیرن لیہمن نے اپنے بولروں سے بہتر مظاہرہ کا مطالبہ کیا ہے۔ پہلے دن اپنے بولروں کے مظاہروں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے لیہمن نے کہا کہ گبا ٹسٹ کے پہلے دن موسم کافی گرم تھا جس کے باوجود بولروں نے ناقص بولنگ نہیں کی ہے اور امید ہے کہ ٹسٹ کے دوسرے دن ان کے مظاہروں کا معیار مزید بلند ہوگا۔ برسبین ٹسٹ کے پہلے دن مرلی وجئے نے گرم موسم میں بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی ہے۔ پہلے دن کے مظاہروں پر اظہار خیال کرتے ہوئے آسٹریلیائی کوچ نے کہا کہ موسم کے اعتبار سے پہلا دن کھلاڑیوں کیلئے کافی مشکل دن تھا، تاہم بولروں نے ایک سے زائد مرتبہ گیند سے اطمینان بخش مظاہرہ کیا ہے اور خصوصاً دوسرے سیشن میں میزبان بولروں کا مظاہرہ بہتر تھا لیکن تیسرے سیشن میں مہمان ٹیم نے بہتر مظاہرہ کیا ہے۔ لیہمن نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر پہلے دن کا کھیل اطمینان بخش رہا، کیونکہ میں نے بحیثیت کوچ یا کھلاڑی زیادہ تجربات نہیں کئے۔ ابتدائی دن میچل مارش، میچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ سبھی بولرس یکے بعد دیگرے میدان میں باہر گئے تھے جبکہ مارش مقابلے کے دوران زخمی ہوئے ہیں اور وہ اب مقابلہ کے دوران بولنگ نہیں کرپائیں گے۔ لیہمن کے بموجب ہیزل ووڈ کا مظاہرہ کافی متاثرکن رہا اور اُمید ہے کہ مقابلے کے دوسرے دن وہ مزید بہتر مظاہرہ کریں گے۔ واضح رہے کہ پہلا مقابلہ کھیل رہے ہیزل ووڈ نے پجارا اور کوہلی کی وکٹ حاصل کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT