Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / میزورم میں بیف فیسٹول ‘ سینکڑوں کی شرکت

میزورم میں بیف فیسٹول ‘ سینکڑوں کی شرکت

ایزوال 11 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) میزورم کے جنوبی ٹاؤن لونگلئی میں آج بیف فیسٹول کا اہتمام کیا گیا جس میںسینکڑوں افراد نے شرکت کی اور بیف تناول کیا ۔ اس ٹاون کی بیف فیسٹول کمیٹی کے صدر نشین لال رمزواوا نے بتایا کہ اس بیف فیسٹول میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور انہوں نے بیف استمعال کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس فیسٹول کے شرکا نے کئی پلے کارڈز اور بیانرس بھی تھامے ہوئے تھے ۔ ایک پلے کارڈ پر یہ تحریر تھا کہ ’’ ہمیں ‘ امن سے رہنے دیں ‘ حصے بخروں میں بٹ کر نہیں ‘‘ ۔ فیسٹول میں کچھ مقررین نے خبردار کیا کہ اگر کوئی جذہبی جنونی اپنے مذہبی اور فرقہ وارانہ ایجنڈہ کو حکومت کے ذریعہ دوسروں پر مسلط کرنے کی کوشش کرینگے تو ہندوستان ٹوٹ جائیگا ۔ قبل ازیں بیف فیسٹول 12 جون کو منعقد کیا تھا ۔ اس دن مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ کرن رجیجو بھی یہاں آئے ہوئے تھے ۔ وہ شمال مشرقی ریاستوں کے چیف منسٹروں کے ساتھ ایک اجلاس میں شرکت کیلئے یہاں پہونچے تھے اور اسی مناسبت کو دیکھتے ہوئے بیف فیسٹول کا اہتمام کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT