Monday , July 16 2018
Home / ہندوستان / میزورم میں تقریباً 400 اراکان پناہ گزین داخل

میزورم میں تقریباً 400 اراکان پناہ گزین داخل

ایزال ۔ 15 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کوئی روہنگیا مسلم پناہ گزین آج کی تاریخ تک ریاست میں داخل نہیں ہوا لیکن تقریباً 400 افراد جن کا تعلق تنازعہ سے متاثر اراکان (میانمار) سے ہے میزورم میں پناہ لے چکے ہیں۔ ریاستی وزیر داخلہ آر لال زیریانا نے آج اسمبلی میں سوالات کی بوچھار کا جواب دیتے ہوئے اطلاع دی کہ حکومت کو ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی کہ میانمار یا بنگلہ دیش سے کوئی روہنگیا پناہ گزین ریاست میں داخل ہوا ہے ۔ وقفۂ سوالات کے دوران اپوزیشن نے ریاستی وزیر سے کئی سوال پوچھے تھے ۔ انھوں نے یہ بھی سمجھایا کہ فوجی گروپ اور میانمار کی فوج کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجہ میں تقریباً 400 افراد گزشتہ چند ماہ میں میانمار کے علاقہ اراکان سے فرا ر ہوکر میزورم کے ضلع لانگٹلائی میں پناہ لے چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پناہ گزینوں نے ضلع کے جنوبی علاقہ میں قیام کیا ہے ۔ مقامی افراد اور ضلعی انتظامیہ نے پناہ گزینوں کو غذائی اجناس اور امداد فراہم کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT