Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / میزورم میں سیلاب سے 8 اموات شمالی ہند میں موسم ہنوز گرم

میزورم میں سیلاب سے 8 اموات شمالی ہند میں موسم ہنوز گرم

نئی دہلی ، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) میزورم میں بھاری بارش سے پیداشدہ سیلاب کی صورتحال میں آٹھ افراد فوت ہوگئے اور چھ دیگر لاپتہ ہیں جبکہ دہلی میں ہنوز گرم موسم برقرار ہے جہاں درجہ حرارت پھر ایک بار 40 ڈگری سلسیس کو پار کرچکا ہے۔ شہر کے بعض حصوں میں درجہ حرارت 43 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ میزورم کے ضلع لونگلی میں یکایک سیلابی صورتحال نے تباہی مچائی، اور اس ریاست کو آسام کے ساتھ جوڑنے والی قومی شاہراہ 54 کا تسلسل کئی اضلاع میں مٹی کے تودے کھسکنے کے سبب مختلف مقامات پر ٹوٹ چکا ہے۔ ریاست کے مختلف حصوں میں گزشتہ روز سے 350 مکانات زیرآب آچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT