Tuesday , December 11 2018

میزورم میں کانگریس کا ہم خیال پارٹیوں سے اتحاد

ایزول ۔ 25 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) میزورم اسمبلی انتخابات کیلئے رائے دہی میں صرف تین دن باقی رہ گئے ہے جب کہ چیف منسٹر لال تھن والا نے کہا کہ سوائے بی جے پی اور ایم این ایف کسی سے بھی کانگریس پارٹی نے مابعد انتخابات اتحاد کیلئے تیار ہے ۔ اگر اُس کو اکثریت حاصل نہ ہوں ، تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایسی صورتحال پیدا ہی نہیں ہوگی کیونکہ کانگریس اپنے بل بوتے پر درکار اکثریت حاصل کرلے گی ۔ میزورم میں کانگریس کو 21ارکان اسمبلی کی تائید کی ضرورت ہوگی تاکہ اپنی حکومت تشکیل دے سکیں ۔یہاں پر رائے دہی 28نومبر کو مقرر ہے ۔ نتائج کا اعلان 11 ڈسمبر کو کیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT