Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / میزورم میں کسی روہنگیا مسلم کے داخلہ کی اطلاع نہیں

میزورم میں کسی روہنگیا مسلم کے داخلہ کی اطلاع نہیں

ایزال ۔ 12 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) میزورم میں ابھی تک کسی روہنگیا مسلم کے داخل ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے آج کہا کہ مائینمار کے ساتھ ریاست کی 404 کیلومیٹر طویل بین الاقوامی سرحد پر سخت چوکسی برتی جارہی ہے اور اسی طرح بنگلہ دیش کے ساتھ 318 کیلومیٹر طویل سرحد کا معاملہ ہے جہاں سے کوئی بھی روہنگیا مسلم ہماری اطلاع کے مطابق میزورم میں داخل نہیں ہوا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں اور انٹلیجنس ادارے مائینمار اور بنگلہ دیش سے ریاست میں روہنگیا مسلمانوں کا ممکنہ داخلہ روکنے کیلئے نظر رکھ رہے ہیں ۔ ہم نے مختلف حکام جیسے سنٹرل پیراملٹری فورسیس کے ساتھ اجلاس منعقد کئے ہیں ۔ یہ فورسیس مائینمار اور بنگلہ دیش کی سرحدوں پر حفاظت کے کام پر مامور ہیں۔ انٹلیجنس ایجنسیاں سرحدی علاقوں کی صورتحال کا وقفہ وقفہ سے جائزہ لیتی رہتی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT