Sunday , November 18 2018
Home / سیاسیات / میزورم کا احتجاج واپس ، مذاکرات کیلئے تیار

میزورم کا احتجاج واپس ، مذاکرات کیلئے تیار

ایزول ، 6 نومبر (یو این آئی) میزورم کے چیف الیکشن افسر بی ایس ششانک کو ہٹائے جانے کی مانگ کے سلسلے میں مظاہرہ کرنے والے ہزاروں طلبہ، ، سماجی کارکنوں اور عام شہریوں نے منگل کو احتجاج واپس لے لیا اور وہ انتخابی کمیشن کی ٹیم کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔ ینگ میزو ایسوسی ایشن کے صدر ون لال راؤتا نے یہاں بتایا کہ چیف الیکشن افسر کے دفتر کے قریب ٹریژری اسکوائر سے احتجاج کر نے والے لوگ وہاں سے ہٹ گئے ہیں اور احتجاج واپس لے لیا ہے ۔ ہزاروں کی تعداد میں آج صبح لوگوں نے مسٹر ششانک کے دفتر کا گھیراؤ کیا اور ان کے خلاف نعرے بازی کی۔ذرائع نے بتایا کہ مظاہرین نے ششانک کو عہدے سے ہٹائے جانے کے لئے انتخابی کمیشن اور مرکزی حکومت پر دباؤ بڑھانے کے مقصد سے زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے صبح چیف الیکشن آفیسر کے دفتر کو گھیر لیا تھا ۔ذرائع نے بتایا کہ سول سوسائٹی کے لیڈر اب انتخابی کمیشن کی ٹیم سے ملاقات کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT