Tuesday , June 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / میزورم کو جرمنی کیخلاف دوستانہ مقابلے میں شکست

میزورم کو جرمنی کیخلاف دوستانہ مقابلے میں شکست

آئزول ۔14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کی ٹیم ٹی ایس جی نے جوکہ جرمن لیگ میں عالمی درجہ بندی کی مناسبت سے نویں مقام پر فائز ہے، اس نے یہاں منعقدہ ایک دوستانہ مقابلے میں میزبان ٹیم میزورم الیون کو 3-0 سے شکست دی۔ سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے اسپورٹس انتظامیہ اے جی کی جانب سے کئے جانے والے ایک ہفتہ طویل دورہ پر جرمنی کی ٹیم گزشتہ شام ہی یہاں

آئزول ۔14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کی ٹیم ٹی ایس جی نے جوکہ جرمن لیگ میں عالمی درجہ بندی کی مناسبت سے نویں مقام پر فائز ہے، اس نے یہاں منعقدہ ایک دوستانہ مقابلے میں میزبان ٹیم میزورم الیون کو 3-0 سے شکست دی۔ سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے اسپورٹس انتظامیہ اے جی کی جانب سے کئے جانے والے ایک ہفتہ طویل دورہ پر جرمنی کی ٹیم گزشتہ شام ہی یہاں پہونچی تھی اور اس نے 6 ہزار شائقین کے روبرو بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے ایک شاندار کامیابی حاصل کی۔

کارلو س تیویس ارجنٹینا ٹیم میں نظرانداز
بیونس آئرس (ارجنٹینا) ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسٹرائیکر کارلوس تیویس کو آئندہ ماہ منعقد شدنی فیفا ورلڈ کپ کے لئے ارجنٹینا کے ممکنہ 30 کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ اِٹالین لیگ خطاب کے حصول میں حالانکہ کارلوس نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ گول بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے لیکن ارجنٹینا کے کوچ الیگزینڈرو سب بیلہ نے کارلوس کی دعویداری کو مسترد کردیا ہے۔ 2011ء میں کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے سب بیلہ نے کارلوس کو کبھی بھی مضبوط دعویدار نہیں سمجھا بلکہ ان کے مقام پر لیویزی اور روڈرگو کو بہتر متبادل قرار دیا ہے جوکہ لیونل میسی گنزالو ہیگان اور سرجیواگیرو کے لئے بہتر ساتھی کھلاڑی ہوں گے۔ مذکورہ تمام کھلاڑی سب بیلہ کے ممکنہ 30 کھلاڑیوں میں شامل ہیں جبکہ 23 قطعی کھلاڑیوں کا فیفا کی جانب سے مقرر کردہ آخری تاریخ 2 جون تک اعلان کرنا ضروری ہے۔

TOPPOPULARRECENT