Saturday , November 17 2018
Home / سیاسیات / میزورم کے اسپیکر کا استعفیٰ، بی جے پی میں شمولیت

میزورم کے اسپیکر کا استعفیٰ، بی جے پی میں شمولیت

ایزال 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) میزورم اسمبلی کے اسپیکر ہیپھی آج اپنے عہدے کے ساتھ ساتھ ایوان کی رکنیت اور کانگریس سے بھی مستعفی ہوگئے اور بی جے پی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی قیادت نے ریاست کے خود مختار ڈسٹرکٹ کونسلس کے اختیارات بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔ اُنھوں نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے دستور کے چھٹے شیڈول میں ترمیم کا وعدہ کیا ہے تاکہ میزورم میں خود مختار ضلعی کونسلوں کی عظیم تر خود مختاری کو ممکن بنایا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT