Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / میسا بھارتی کی ای ڈی میں حاضری

میسا بھارتی کی ای ڈی میں حاضری

نئی دہلی 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی کی رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی 8000 کروڑ روپئے مالیتی رقم کی ہیر پھیر کے مقدمہ کے ضمن میں آج انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) میں حاضر ہوئیں۔ آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو کی دختر میسا بھارتی آج دن میں 11 بجے کے بعد اس مرکزی تحقیقاتی ادارہ کے زونل آفس میں کیس کے متعلقہ تحقیقاتی افسر کے اجلاس پر پیش ہوئی تھیں۔ عہدیداروں نے کہاکہ مشائیل پرنٹرس اینڈ پیکرس پرائیوٹ لمیٹیڈ، دیگر مالیاتی معاملتوں میں ان کے رول کے علاوہ اس ادارہ کی طرف سے قبل ازیں گرفتار شدہ ایک سی اے سے ان کے ربط پر پوچھ گچھ کے لئے اُنھیں طلب کیا گیا تھا۔ ای ڈی کے اجلاس پر آج میسا بھارتی سے 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔

دارجلنگ میں پہاڑی قائدین کا
15 جولائی سے مرن برت
دارجلنگ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جی جے ایم اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے قائدین 15 جولائی سے علیحدہ گورکھا لینڈ کے مطالبہ پر زور دینے کیلئے مرن برت کا آغاز کررہے ہیں جبکہ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے اُمید ظاہر کی کہ دارجلنگ میں بہت جلد امن بحال ہوجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT