Friday , April 20 2018
Home / ہندوستان / میسورو میں دلتوں کا زبردستی بند بی جے پی لیڈر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

میسورو میں دلتوں کا زبردستی بند بی جے پی لیڈر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

میسورو۔ 22نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے لیڈر مدھو سدن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے دلت تنظیموں نے 22نومبر کو میسورو بند کو زبردستی طور پر منایا گیا۔ حالانکہ پولیس نے منتظمین کو اس کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔ سینکڑوں دلت نوجوان پولیس کمشنر کے انتباہ کو نظرانداز کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور شہر بشمول رورل بس اسٹانڈ ‘ ٹاون ہال ‘ دیوراج اُرس روڈکے اہم مقامات پر زبردستی طور پر دکانات و تجارتی اداروں کوبند کروایا۔ پولیس صبح کے اوقات میں ہوئی اس کارروائی کے موقع پر خاموش تماشائی رہی۔ احتجاجیوں نے بعض بسوں کا راستہ بھی بعض مقامات پر روکتے ہوئے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کی ۔دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے خلاف کئے گئے اہانت آمیز ریمارکس پر مدھو سدن کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا گیا۔ اگرچہ کہ کمشنر نے 21نومبر کو پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے گڑبڑ پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا تھاتاہم اس کے باوجود زبردستی طور پر دکانات کو بند کروانے سے دکانداروں میں برہمی دیکھی گئی۔

TOPPOPULARRECENT