Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / میسور ‘ ملک کا سب سے صاف ستھرا شہر : سروے

میسور ‘ ملک کا سب سے صاف ستھرا شہر : سروے

نئی دہلی 15 فبروری ( سیاستڈاٹ کام ) ایک سروے کے مطابق کرناٹک کے شہر میسور نے ایک بار پھر ملک کے سب سے صاف ستھرے شہر وں کی فہرست میں اولین مقام حاصل کیا ہے ۔ دوسرے نمبر پر چندی گڑھ اور تیسرے پر ترچراپلی ہے ۔ چوتھا نمبر دارالحکومت میں این ڈی ایم سی علاقہ کو حاصل ہوا ہے ۔ کیو سی آئی کے ایک سروے میں یہ بات بتائی گئی ۔ سوچھ سرویکشن سروے کوالٹی کونسل آف انڈیا کی جانب سے کیا گیا تھا ۔ یہ بات مرکزی وزیر شہری ترقیات وینکیا نائیلاو نے بتائی ۔ ٹاپ 10 شہروں میں وشاکھا پٹنم ‘ سورت ‘ راجکوٹ ‘ گنگٹوک ‘ پمپری ۔ چنچواڑ ( مہاراشٹرا ) کے نام بھی شامل ہیں۔ اقل ترین صفائی والے شہروں میں دھنباد ‘ آسنسول ‘ ایٹانگر ‘ پٹنہ ‘ میرٹھ ‘ غازی آباد ‘ جمشید پور ‘ وارناسی اور کلیان ڈومبیولی ہیں۔ سوچھ بھارت مشن کے ایک حصے کے طور پر یہ سروے ملک کے 73 شہروں میں کیا گیا تھا جن میں 51 شہر ایسے ہیں جہاں کی آبادی 10 لاکھ سے زیادہ ہے ۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ صفائی کے معاملہ میں جنوبی اور مغربی ہندوستان کے شہروں کی بحیثیت مجموعی کارکردگی بہترین ہے لیکن ملک کے دوسرے حصوں اور خاص طور پر شمالی ہند کے شہروں میں ایسا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سروے کا مقصد یہ تھا کہ صفائی کے معاملہ میں کونسا شہر کس مقام پر ہے اس کا پتہ چلایا جاسکے تاکہ زیادہ توجہ دی جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT