Wednesday , January 23 2019

میسور کی ایک ہوٹل میں وزیراعظم مودی کو روم کی فراہمی سے اظہار معذروی

میسور 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور اُن کے ساتھ شامل وفد کو آج میسور کی ہوٹل میں روم دینے سے انکار کردیا گیا۔ دراصل وزیراعظم اور اُن کے رفقاء سکیورٹی دستے کے ساتھ اِس شہر میں ایک جین تہوار میں شرکت کی غرض سے آئے تھے تاہم جب متعلقہ عہدیدار شہر کی مشہور ہوٹل للیتا مال پیالیس میں روم کی بکنگ کے لئے پہونچے تو ہوٹل منیجر نے اُنھیں بتایا کہ شادی کی ایک تقریب کے سلسلہ میں اُن کی ہوٹل کے تمام کمرے پہلے ہی سے بُک ہیں اور اب یہاں محض تین کمرے ہی خالی ہیں جوکہ سکیورٹی انتظامات اور ارکان کی تعداد کے لحاظ سے ناکافی ہے۔ لہذا وہ وزیراعظم اور اُن کے رفقاء کے لئے روم فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔ یہ اطلاع ملنے پر ضلع انتظامیہ نے فوری طور پر متبادل ہوٹل کا انتظام کیا۔

TOPPOPULARRECENT