Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / میسی ارجنٹینا ٹیم کے کپتان برقرار

میسی ارجنٹینا ٹیم کے کپتان برقرار

بیوئنس آیریس۔19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا نے آئندہ ماہ دوستانہ مقابلوں اورورلڈکپ کوالیفائرکیلئے لیونل میسی کو کپتان برقرار رکھتے ہوئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ کوچ جیرارڈومارٹینو نے کہا کہ کارلوس ٹیویز کو بھی بولیویا اور میکسیکو کے خلاف دوستانہ مقابلوں کیلئے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ارجنٹینا ورلڈکپ کوالیفائرکے سلسلے میں اپنا پہلا میچ ایکواڈور کے خلاف اکتوبر میں کھیلے گا۔
آئی پی ایل پر 28 اگسٹ کو  رپورٹ داخل کی جائے گی
نئی دہلی 19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کرپشن اسکینڈل پر جسٹس لودھا پیانل کے فیصلہ کے بعد ٹورنمنٹ کے متعلق بنائی گئی کمیٹی نے دیگر فریقین کے ساتھ ایک اہم اجلاس آج منعقد کرتے ہوئے تمام تجاویز پر مشتمل ایک رپورٹ تیار کرلی ہے اور 28 اگسٹ کو کولکتہ میں منعقد شدنی اجلاس کے بعد یہ رپورٹ بی سی سی آئی کو پیش کردی جائے گی۔ آئی پی ایل کے چیرمین راجیو شکلا نے کہا ہے کہ تمام اُمور تکمیل ہوچکی ہے اور ہم 28 اگسٹ کو کولکتہ میں اپنی رپورٹ بی سی سی آئی کو پیش کردیں گے۔

TOPPOPULARRECENT