Tuesday , June 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / میسی اور نیمرکا شاندار مظاہرہ

میسی اور نیمرکا شاندار مظاہرہ

پیرس ۔13نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اسٹار کھلاڑی لیونل میسی اور ان کے بارسلونے کے ساتھی کھلاڑی نیمر نے گول بنانے میں کامیابی حاصل کی جس کی بدولت برازیل اورارجنٹینا نے دوستانہ مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ نیدرلینڈس کو ایک اور ناکامی برداشت کرنی پڑی ہے ۔ استنبول میں منعقدہ دمقابلہ میں برازیل نے ترکی کو 4-0سے شکست دی ۔ڈونگا کے کوچ بنن

پیرس ۔13نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اسٹار کھلاڑی لیونل میسی اور ان کے بارسلونے کے ساتھی کھلاڑی نیمر نے گول بنانے میں کامیابی حاصل کی جس کی بدولت برازیل اورارجنٹینا نے دوستانہ مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ نیدرلینڈس کو ایک اور ناکامی برداشت کرنی پڑی ہے ۔ استنبول میں منعقدہ دمقابلہ میں برازیل نے ترکی کو 4-0سے شکست دی ۔ڈونگا کے کوچ بننے کے بعد برازیل کی یہ متواتر پانچویں کامیابی ہے ۔پُرہجوم میدان میں کھیلے گئے اس مقابلہ میں ترکی کو متواتر چھٹے مقابلے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔ نیمر نے 19ویں منٹ میں ٹیم کیلئے پہلا گول اسکور کیا ۔ جرمنی کے خلاف ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے بعد کھیلے گئے چار مقابلوں میں ارجنٹینا نے تیسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔ میسی نے ٹیم کی کامیابی میں بین الاقوامی کریئر کا 45واں گول اسکور کیا ہے ۔ایمسٹرڈم میں کھیلے گئے مقابلہ میں نیدرلینڈس کو میکسیکوکے خلاف 3-2کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔

TOPPOPULARRECENT