Sunday , January 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / میسی جرمنی سے 1990ء کے فائنل کا حساب برابر کرنے کے خواہاں

میسی جرمنی سے 1990ء کے فائنل کا حساب برابر کرنے کے خواہاں

ریوڈی جنیرو ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اتوار کو فیفا ورلڈ کپ کا خطابی مقابلہ دنیا کی دو بہترین ٹیموں جرمنی اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا جہاں دنیا کے مقبول ترین کھلاڑی لیونل میسی 1986ء کے بعد اپنی ٹیم کو عالمی چمپیئن بنانے کے نہ صرف کوشاں ہے بلکہ وہ 1990ء میں جرمنی کے خلاف فائنل میں ٹیم کو ہوئی شکست کا حساب بھی برابر کرنے کے خواہاں

ریوڈی جنیرو ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اتوار کو فیفا ورلڈ کپ کا خطابی مقابلہ دنیا کی دو بہترین ٹیموں جرمنی اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا جہاں دنیا کے مقبول ترین کھلاڑی لیونل میسی 1986ء کے بعد اپنی ٹیم کو عالمی چمپیئن بنانے کے نہ صرف کوشاں ہے بلکہ وہ 1990ء میں جرمنی کے خلاف فائنل میں ٹیم کو ہوئی شکست کا حساب بھی برابر کرنے کے خواہاں ہے۔ میسی کیلئے ارجنٹینا کا ہیرو بننے کا یہ سب سے بڑا موقع ہے جیسا کہ پہلے ہی 1986ء میں ٹیم کو عالمی چمپیئن بنانے والے ہیرو ڈیگو میراڈونا اور میسی میں بہترین کھلاڑی کون ہے یہ بحث چھڑ چکی ہے۔

1990ء میں ارجنٹینا کو جرمنی کے خلاف شکست کی تکلیف برداشت کرنی پڑی تھی حالانکہ 4 سال قبل میراڈونا کی زیرقیادت ٹیم نے ملک کیلئے ایک شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔

2010ء میں بھی ارجنٹینا کیلئے حالات بہتر نہیں تھے جہاں میسی ٹیم کو جرمنی کے خلاف 0-4 کی شکست برداشت کرنی پڑی اور اب 2014ء میں بھی ارجنٹینا کیلئے وہی ٹیم موجود ہے جہاں میسی کو ایک سنہرا موقع ہیکہ وہ 4 سال قبل ہوئی شکست کا نہ صرف حساب برابر کرے بلکہ اپنی ٹیم کو عالمی چمپیئن بھی بنائیں۔ ماضی میں میراڈونا بمقابلہ پلے تقابل کیا جاتا تھا لیکن اب یہ بحث میراڈونا بمقابلہ میسی ہوچکی ہے۔ تجزیہ نگاروں نے کہا ہیکہ کلب سطح پر گولس کی مشین تصور کئے جانے والے میسی ورلڈ کپ جیسے بڑے ٹورنمنٹ میں اپنے معیارکے مطابق مظاہرہ کرنے میں ناکام رہتے ہیں لہٰذا اب میسی کو موقع ہیکہ وہ ایک شاندار کامیابی حاصل کرے۔

TOPPOPULARRECENT