Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / میسی ریکارڈ پانچویں مرتبہ سال کے بہترین فٹبالر

میسی ریکارڈ پانچویں مرتبہ سال کے بہترین فٹبالر

زیورخ ، 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹائن اور بارسلونا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ریکارڈ پانچویں مرتبہ فیفا کے عالمی کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ میسی نے گزشتہ دو سال سے ’بیلون ڈی اور‘ ٹروفی پر کرسچیانو رونالڈو کا قبضہ بھی ختم کر دیا۔ میسی نے 2009ء سے 2012ء تک مسلسل ہر سال یہ اعزاز جیتا ہے۔ ان کے اسپینی کلب بارسلونا نے رواں سال پانچ بڑے خطابات جیتے جبکہ رونالڈو کے کلب ریئل میڈرڈ کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آیا۔ دوشنبہ کو یہاں منعقدہ فیفا ایونٹ میں رونالڈو دوسرے جبکہ میسی کے کلب ساتھی اور برازیلی اسٹرائیکرنیمار تیسرے نمبر پر آئے۔ ایوارڈ کیلئے فیفا کے رکن ملکوں کے کپتانوں، کوچز اور منتخب صحافیوں نے ووٹ ڈالے تھے۔ میسی نے تقریب میں ایوارڈ لینے کے بعد کہا: ’’یہ بہت حیران کن ہے۔ میں اپنی ٹیم کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ ان کے بغیر یہ حاصل کرنا میرے لئے ممکن نہ تھا‘‘۔ بارسلونا کے ہی لوئس انریکے نے ٹیم کو لا لیگا، چمپینس لیگ اور کلب ورلڈ کپ جتوانے پر بہترین کوچ کا انعام اپنے نام کیا۔ ویمنز ورلڈ کپ فاتح امریکہ کیلئے جاپان کے خلاف فائنل میں ’ہیٹ ٹرک‘ کرنے والی کارلی لائیڈ نے سال کی بہترین خاتون کھلاڑی کا ایوارڈ جیتا۔

پاکستان کو عالمی نمبر 1 بننے کا موقع
آکلینڈ ، 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے پاس 15 جنوری کو شروع ہونے والی تین میچ کی T20 سیریز میں شاندار کارکردگی پر عالمی نمبر ایک بننے کا موقع ہے۔ سری لنکا کے خلاف کیویز کی 2-0 سے فتح پر نیوزی لینڈ و پاکستان دونوں کے 114 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ اب جو بھی ٹیم تینوں میچ جیتے، وہ عالمی نمبر ایک ویسٹ انڈیز کا درجہ چھین لیگی۔

TOPPOPULARRECENT