Monday , May 28 2018
Home / کھیل کی خبریں / میسی نے داغا کیریئر کا 599 واں گول، میچ ڈرا

میسی نے داغا کیریئر کا 599 واں گول، میچ ڈرا

کینری آئیس لینڈ ، 03مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹائن کے ا سٹار فٹبالر لیونل میسی نے کیریئر کا مجموعی 599 واں گول کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے اور اب وہ کیریئر میں 600 گول کرنے کے ریکارڈ سے صرف ایک قدم دور ہیں۔میسی کے تاریخی گول کے باوجود بارسلونا فٹ بال کلب کو لا لیگا کے 26 ویں دور کے مقابلے میں لاس پالماس کے ساتھ 1۔1 سے ڈرا کھیلنا پڑا۔جمعرات کو کھیلے گئے اس میچ میں میسی نے 21 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں 1۔0 سے آگے کر دیا۔لیکن 48 ویں منٹ میں جوناتھن کلیري کے گول نے لاس پالماس کو برابری پر پہنچا دیا۔میچ میں اس کے بعد اور کوئي گول نہیں ہوسکا اور دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا مقابلہ 1۔1 سے ڈرا رہا۔

TOPPOPULARRECENT