Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / میسی نے سبکدوشی کا فیصلہ واپس لے لیا

میسی نے سبکدوشی کا فیصلہ واپس لے لیا

بیونس آئرس۔13 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) ارجنٹینا کے مشہور فٹبالر لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے سبکدوشی کا فیصلہ واپس لے لیا، جس کے بعد انھیں فیفا ورلڈ کپ 2018 کوالیفائرز کے لئے ارجنٹینا کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔29 سالہ شہرت یافتہ فٹبالر نے کوپا امریکہ کپ 2016 کے فائنل میں چلی کے خلاف ارجنٹینا کی شکست پر بین الاقوامی فٹ بال سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا تھا۔میسی نے اپنے بیان میں کہا کہ انھوں نے ’ملک کی محبت اور ٹیم میں رہ کر مدد کرنے کے لئے فٹبال کی دنیا میں واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔لیونل میسی رواں برس ستمبر کے آغاز میں ورلڈ کپ کوالیفائرز 2016 میں یورو گوائے اور وینزویلا کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔میسی نے کوپا امریکا کپ 2016 کے فائنل میں چلی کے خلاف پینالٹی ضائع کرنے کے بعد فٹبال کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا۔واضح رہے کہ چلی نے ارجنٹینا کوشکست دیکر مسلسل دوسری مرتبہ کوپا امریکہ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، فائنل مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا جس کے بعد پینالٹی شوٹ آؤٹ پر چلی نے 0-4 سے فتح اپنے نام کی۔5 مرتبہ فیفا کا ‘بیلن ڈی اور’ ایوارڈ جیتنے والے میسی کے بموجب کوپا امریکہ کپ کے فائنل میچ کی رات میرے ذہن میں کئی خیالات آرہے تھے جس کے بعد میں نے سنجیدگی سے فٹبال سے سبکدوشی کا فیصلہ کیا لیکن میں اپنے وطن محبت کرتا ہوں اور میری محبت میرے وطن اور کھیل کے لئے بہت عظیم ہے۔میسی نے ارجنٹینا کو 2008 بیجنگ اولمپکس میں گولڈ میڈل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم 2014 کے ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا کو جرمنی کے خلاف 0-1 سے شکست ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT