Tuesday , October 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / میسی ورلڈ کپ میں ناقص مظاہروں پر سبکدوشی کیلئے تیار

میسی ورلڈ کپ میں ناقص مظاہروں پر سبکدوشی کیلئے تیار

بیونس آئرس۔11 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے کہا ہے کہ اگر ان کی ٹیم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی تو وہ پھر بین الاقوامی فٹبال مقابلوں سے سبکدوشی کا اعلان کر دیں گے۔میسی2016 میں بھی اس وقت سبکدوش ہوچکے ہیں۔ علاقائی ٹورنمنٹ’’ کوپا امریکہ ‘‘ کے فائنل میں ارجنٹیناکو چلی نے شکست دے دی تھی لیکن صرف2ماہ بعد انہوں نے فیصلہ تبدیل کر لیا اور بین الاقوامی فٹبال میں واپس آ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ روس میں ہو نے والے ورلڈ کپ میں اگر ان کی ٹیم ناکام رہی تو مجھ سمیت تمام اسٹار کھلاڑی غائب ہو جائیں گے کیونکہ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد ہم میں کسی کا ٹیم میں رکنا ممکن نہیں رہے گا۔ بارسلونا کلب میں میسی کے ساتھ کھیلنے والے ہموطن کھلاڑی زیویئر پہلے ہی ورلڈ کپ کے بعد ارجنٹیناکے لئے نہ کھیلنے کوا اعلان کر چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT