Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / میسی کا خواب چکناچور، جرمنی چوتھی مرتبہ عالمی چمپیئن

میسی کا خواب چکناچور، جرمنی چوتھی مرتبہ عالمی چمپیئن

ریوڈی جینیرو ۔ 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برازیل میں منعقد ہونے والا فٹبال کا 20واں ورلڈ کپ فائنل میں جرمنی کی ارجنٹینا پر ایک گول سے کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔یہ چوتھا موقع ہے کہ جرمنی کی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے تاہم اس موقع کے لئے اسے 24 برس انتظار کرنا پڑا ہے۔ جرمنی کی ٹیم کا یہ ریکارڈ آٹھواں ورلڈ کپ فائن

ریوڈی جینیرو ۔ 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برازیل میں منعقد ہونے والا فٹبال کا 20واں ورلڈ کپ فائنل میں جرمنی کی ارجنٹینا پر ایک گول سے کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔یہ چوتھا موقع ہے کہ جرمنی کی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے تاہم اس موقع کے لئے اسے 24 برس انتظار کرنا پڑا ہے۔ جرمنی کی ٹیم کا یہ ریکارڈ آٹھواں ورلڈ کپ فائنل تھا اور وہ 24 برس بعد یہ ٹورنمنٹ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔اتوار کی شب ریو ڈی جنیرو کے ماراکانہ اسٹیڈیم میں منعقدہ فائنل میں مقابلہ مقررہ وقت میں برابر رہا تاہم اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں ماریوگوئتیز نے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول کیا۔ ارجنٹینا کو اس میچ میں گول کرنے کی کئی یقینی مواقع ملے لیکن وہ ان سے فائدہ نہ اٹھا سکی۔توقعات کے عین مطابق فائنل میچ کا آغاز تیزی سے ہوا اور دونوں جانب سے جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملا۔پہلے ہاف کی ابتدا میں ارجنٹینا کی ٹیم زیادہ خطرناک دکھائی دی اور اس نے متعدد مرتبہ بہتر مواقع بنائے لیکن گول کرنے میں ناکام رہے۔ایسی ہی ایک کوشش کے دوران 20ویں منٹ میں ہیگوائن کو گول کرنے کا سنہری موقع ملا لیکن ان کی شاٹ گول سے کہیں دور تھی۔میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول جرمنی کے 22 سالہ ماریو گوئتیز نے 113ویں منٹ میں آندرے شولر کے پاس پر کیا۔دس منٹ بعد ہیگوائن نے ہی لویزی کے پاس پرگیند جرمن گول میں ڈال دی لیکن ریفری نے ان کے آف سائیڈ ہونے پر یہ گول رد کر دیا۔پہلے ہاف کے اختتام کے قریب ارجنٹینا کے حملوں میں دوبارہ تیزی آئی اور لیونل میسی کی اچھی کوشش کے نتیجہ میں ارجنٹینا کو گول کرنے کا ایک اور موقع ملا لیکن جرمن دفاعی کھلاڑی بوٹینگ نے یقینی گول بچا لیا۔43 اور 44ویں منٹ میں جرمنی نے بھی مخالف گول پر اچھے حملے کئے لیکن اوزل کی کمزور کک اور پھر کلوزے کی سستی کی وجہ سے جرمنی برتری نہ لے سکا۔پہلے ہاف کے اضافی وقت میں جرمن کھلاڑی بینیڈکٹ کا ہیڈر ارجنٹینا کے گول پوسٹ سے ٹکرا کر واپس آ گیا اور اسطرح ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی لیونل میسی کو ارجنٹائن کو برتری دلوانے کا اچھا موقع ملا مگر وہ بھی گول نہ کر سکے۔پہلے ہاف کی طرح جرمن ٹیم نے ابتدائی دس منٹ کے کھیل کے بعد دوسرے ہاف میں بھی گیند پر کنٹرول حاصل کر لیا اور پھر زیادہ کھیل ارجنٹینا کے ہاف میں ہی ہوا۔ تاہم سیمی فائنل کی طرح اس میچ میں بھی ماشیرانو سمیت ارجنٹنیا کے دفاعی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا اور جرمن فارورڈ کو گول پر نشانہ لگانے کے زیادہ مواقع نہیں دیئے۔دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا جس کے پہلے ہی منٹ میں جرمنی کے شولر اور اوزل کی کوششوں کو ارجنٹینا کے کیپر رومیرو نے ناکام بنایا۔اضافی وقت کے ساتویں منٹ میں ارجنٹینا کے پلاسیو بھی گول کرنے میں ناکام رہے۔ یہ اس میچ میں ارجنٹینا کو ملنے والا چوتھا ایسا موقع تھا جس پر یقیناً گول ہو سکتا تھا۔جرمنی کی ٹیم کا یہ ریکارڈ آٹھواں ورلڈ کپ فائنل تھا اور وہ 24 برس بعد یہ ٹورنمنٹ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ آخری مرتبہ بھی 1990 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں اس نے ارجنٹینا کو ہی شکست دی تھی۔2006 اور 2010 کے ورلڈ کپ میں بھی ارجنٹینا کی ٹیم جرمنی سے شکست کے بعد ٹورنمنٹ سے باہر ہوئی تھی اور ورلڈ کپ کی تاریخ یہ پہلا موقع ہے میں کوئی ٹیم لگاتار تین مقابلوں میں ایک ہی حریف کے خلاف ناک آؤٹ ہوئی ہے۔
ٹورنمنٹ میں انعامات جیتنے والے کھلاڑی
بہترین کھلاڑی : لیونل میسی (ارجنٹینا)
بہترین گول کیپر : مینوئل نوائر (جرمنی)
سب سے زیادہ گول : جیمز رادریگز (کولمبیا)

TOPPOPULARRECENT