Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / میسی کا مین آف دی میچ ایوارڈ لینے سے انکار

میسی کا مین آف دی میچ ایوارڈ لینے سے انکار

سانٹیاگو ۔16 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر اور ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے کوپا امریکہ کپ میں پیراگوئے کے خلاف میچ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر مین آف دی میچ ایوارڈ لینے سے انکار کردیا۔چلی میں جاری کوپا امریکہ کپ میں ایونٹ کی پسندیدہ ٹیموں میں سے ایک ارجنٹینا کا مقابلہ پیراگوئے سے ہوا جہاں میسی کی ٹیم انتہائی

سانٹیاگو ۔16 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر اور ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے کوپا امریکہ کپ میں پیراگوئے کے خلاف میچ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر مین آف دی میچ ایوارڈ لینے سے انکار کردیا۔چلی میں جاری کوپا امریکہ کپ میں ایونٹ کی پسندیدہ ٹیموں میں سے ایک ارجنٹینا کا مقابلہ پیراگوئے سے ہوا جہاں میسی کی ٹیم انتہائی کوشش کے باوجود میچ جیتنے میں ناکام رہی اور میچ 2-2 کے اسکور پر ختم ہوا۔ہمیشہ کی طرح میچ میں ایک مرتبہ پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے میسی نے ٹیم کے دونوں گولوں میں مرکزی کردار ادا کیا جہاں انہوں نے پہلے گول کے لئے سرجیو اگویرو کو پاس دیا جنہوں نے اسے گول میں تبدیل کردیا۔ارجنٹینا کے کپتان نے پیراگوئے کے کھلاڑی کے باعث ملنے والی پینالٹی کو گول میں تبدیل کردیا لیکن دوسرے ہاف میں ملنے والے متعدد مواقع کے باوجود ارجنٹینا کی ٹیم مزید گول اسکور کرنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے میچ 2-2 سے ڈرا ہو ا۔مقابلے کے بعد ٹورنمنٹ کے اسپانسر ماسٹر کارڈ کا نمائندہ ارجنٹینا کے ڈریسنگ روم میں یہ خوشخبری لے کر پہنچا کہ میسی اس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ہیں لیکن انہیں مطلع کیا گیا کہ کپتان نے یہ ایوارڈ لینے سے انکار کردیا ہے۔اس صورتحال میں اسپانسر نے کسی اور ارجنٹینی کھلاڑی کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا لیکن ڈریسنگ روم کا ماحول انتہائی افسردہ تھا اور کسی بھی کھلاڑی نے مین آف دی میچ ایوارڈ لینے سے انکار کردیا۔ایسے میں اسپانسرز نے پیروگائے کی جانب سے پہلا گول اسکور کرنے والے نیلسن ویلڈز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔ ارجنٹینا اپنا اگلا میچ یوراگوئے کے خلاف کھیلے گی۔

TOPPOPULARRECENT