Thursday , July 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / میسی کوچوتھی مرتبہ گولڈن بوٹ ایوارڈ

میسی کوچوتھی مرتبہ گولڈن بوٹ ایوارڈ

بارسلونا۔25 نومبر(سیاست ڈاٹ کام)سوپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو یورپین لیگ میں سب سے زیادہ گول بنانے پر کیریئر میں چوتھی مرتبہ گولڈن بوٹ کا ایوارڈ مل گیا۔ اسپین کے شہر بارسلونا میں فٹبالرز کی خوبصورت تقریب ہوئی۔ یورپین لیگز میں سب سے زیادہ گولز کرنے کا انعام لیونل میسی کو ملا۔ میسی کو یورپین گولڈن بوٹ کا اعزاز چوتھی مرتبہ ملا جس کے بعد وہ اپنے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کے ہم پلہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے یہ سنگ میل عبور کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گولڈن بوٹ کا ایوارڈ انہیں ان کے ساتھی کھلاڑی لوئس سوآریز نے دیا۔ خیال رہے کہ رواں سیزن میں بارسلونا کی نمائندگی کرنے والے لیونل میسی نے 52 میچوں میں 54 گول اسکور کیے ہیں۔ ننھے بچے نے سوپر سٹار فٹبالر کو گولڈن ہارٹ کا تحفہ پیش کیا۔ بعد میں میسی کے بیٹے بھیا اسٹیج پر آئے۔

TOPPOPULARRECENT