Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / میسی کو ایوارڈ نہیں ورلڈ کپ چاہئے تھا

میسی کو ایوارڈ نہیں ورلڈ کپ چاہئے تھا

ریوڈی جینرو۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا کے اسٹار لیونل میسی ورلڈ کپ کے فائنل میں ناکامی پر گولڈن بال جیتنے کو کوئی اہمیت نہیں دے رہے ہیں اور کہا ہیکہ مجھے گولڈن بال سے کوئی غرض نہیں ہے۔ مجھے اس وقت انعامات اور کسی چیز کی کوئی پروا ہ نہیں ، میری خواہش تھی کہ ارجنٹیناکے عوام کوفائنل جیت کر ورلڈ کپ کی ٹرافی پیش کروں۔ میسی نے مزید

ریوڈی جینرو۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا کے اسٹار لیونل میسی ورلڈ کپ کے فائنل میں ناکامی پر گولڈن بال جیتنے کو کوئی اہمیت نہیں دے رہے ہیں اور کہا ہیکہ مجھے گولڈن بال سے کوئی غرض نہیں ہے۔ مجھے اس وقت انعامات اور کسی چیز کی کوئی پروا ہ نہیں ، میری خواہش تھی کہ ارجنٹیناکے عوام کوفائنل جیت کر ورلڈ کپ کی ٹرافی پیش کروں۔ میسی نے مزید کہا کہ جس طرح ہم نے میچ کھیلا اس حساب سے ہم جیت کے حقدار تھے۔یہ دردناک شکست تھی کیونکہ ہم پینالٹی شوٹ کے بہت قریب پہنچ چکے تھے۔میسی نے کہا میرے خیا ل میں یہ ورلڈ کپ ایک اور فائنل کا تقاضہ کرتا ہے کیو نکہ ہمارے پاس مواقع زیادہ تھے۔انھوں نے کہا کہ ماضی میں ہم کوارٹر فائنل سے آگے نہیں بڑھ پارہے تھے اس مرتبہ ہم فائنل تک پہنچے لیکن ہم فائنل میں کامیابی حاصل نہیں کرنے پر بہت افسردہ ہیں

اور بہت برہم بھی ہیں۔میسی نے مزید کہا کہ جرمنی نے بال پر قابو رکھا تھا لیکن ہمیں واضح مواقع ملے تھے ، ہماری قسمت اتنی اچھی ثابت نہیں ہوئی کہ ہم ان مواقع کو کامیابی میں بدل دیتے۔ خود مجھے، ہیگوائن اور روڈریگز نے بہت آسان مواقع ضائع کئے۔ بہر حال جو ہونا تھا وہ ہوچکا اب ہمیں مستقبل کو دیکھنا ہے۔ واضح رہے کہ جرمنی کے خلاف فائنل میں میسی کو دوسرے ہاف کے ابتدائی منٹوں میں بہت آسان موقع ملا تھا لیکن وہ گیند کو جال میں داخل کرنے میں کامیاب نہیں ہوپائے تھے جبکہ اختتامی لمحات میں جرمن گول کے قریب ملنے والی فری کک سے بھی میسی فائدہ نہیں اٹھا پائے، ان کی لگائی ہوئی کک گول کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے تماشائیوں میں جاگری ۔

TOPPOPULARRECENT