Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / میسی کو لالیگالیگ میں سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ

میسی کو لالیگالیگ میں سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ

میڈرڈ۔3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )مشہور فٹ بال کلب بارسلونا کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی لیونل میسی نے اسپینش فٹ بال لیگ (ایل ایف پی) کے سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا۔ بارسلونا نے مجموعی طور پر پانچ اور ریال میڈرڈ نے تین ایوارڑ حاصل کئے۔ میسی نے ریل میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے لالیگا کے سال کے بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ رونالڈو کو ‘فینز فائیواسٹارز پلیئر’ کا ایوارڑ دیا گیا جو ان کے غیر موجودگی میں ساتھی کھلاڑی سرجیوریموس نے حاصل کیا۔ میسی نے اس ایوارڈ کی 7 سالہ تاریخ میں ریکارڈ چھٹی مرتبہ کامیابی حاصل کی جبکہ واحد ایوار رونالڈو نے گزشتہ سال جیتا تھا۔ لیونل میسی نے لالیگا 2014-15  کے بہترین اسٹرائیکر اور بہترین فارورڈ کے 2 ایوارڈ جیتے، بہترین کوچ بارسلونا کے لوئس اینرک ، بہترین گول کیپر بارسلونا کے کلاؤڈیو براوو اور بہترین امریکی کھلاڑی کا ایوارڈ نیمر کو دیا گیا۔ ریل میڈرڈ کے سرجیو ریموس کو بہترین ڈیفینڈر، ریل میڈرڈ کے ہی جیمز روڈریگز کو بہترین مڈ فیلڈر جبکہ رونالڈو کوفینز فائیواسٹارز پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ رونالڈو کو اس ایوارڈ کے لئے مداحوں کی رائے دہی کے ذریعہ منتخب کیا گیا ۔ ہسپانوی کلب ویلینسیا کے صوفیانے فیگھولی کو بہترین افریقی کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ میسی نے ایوارڈ کو اپنے بیٹے تھیاگو کے نام کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہترین کھلاڑی کیلئے نیمار، سواریز اور رونالڈو حق دار تھے کیونکہ انھوں نے سیزن میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میسی نے اس سیزن میں 43 گول کئے اور 18 گول کرنے میں ان کی معاونت حاصل تھی۔ دریں اثناء  نیمر نے کہا  کہ بارسلونا کی کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے مزید ایوارڈ جیت سکتا تھا لیکن میں اپنے ایوارڈ پر خوش ہوں۔ میسی، نیمر اور رونالڈو فیفا کے سال کے بہترین کھلاڑی ‘بیلن ڈی اور’ ایوارڈ کے لئے بھی نامزد ہیں۔

TOPPOPULARRECENT