Monday , June 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / میسی کو لالیگا کے 2 ایوارڈس

میسی کو لالیگا کے 2 ایوارڈس

بارسلونا۔20 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)فٹبال کی دنیا کے سوپر اسٹار اور ارجنٹیناکے نامور کھلاڑی لیونل میسی نے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اسپینش لیگ کے 2 ایوارڈ جیت لئے۔ بارسلونا کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار میسی نے ہسپانوی فٹبال لیگ لالیگا کے ٹاپ اسکورر اور سیزن 17-2016 ء کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈز اپنے نام کر لئے۔اسپین کے شہر بارسلونا میں میسی کو ایک نہیں بلکہ 2 انفرادی ایورڈز سے نوازاگیا۔ بارسلونا ٹیم کے مایہ ناز اسٹرائیکر ا سپینش لیگ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ میسی نے گزشتہ سیزن لالیگا فٹ بال لیگ میں 37 گول کئے تھے اور یہ چوتھا موقع تھا کہ انہوں نے لا لیگا میں سب سے زیادہ اسکور کئے جبکہ پانچویں مرتبہ بہترین کھلاڑی کا ایوارڈز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔مارکا فٹ بال ایوارڈز کی تقریب کے موقع پر میسی نے اپنے بیان میں کہا کہ لالیگا ٹاپ اسکورر اور سیزن کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈز جیتنے پر بے حد خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ عمدہ کارکردگی دکھا کر اپنی ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں اور تمام خطابات کیلئے بھرپور محنت کرنا میرا مقصد ہے۔

 

کرسٹن بنگلورکے کوچ؟
نئی دہلی۔20 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی سابق بیٹسمین اور ماضی میں ہندوستانی ٹیم کی کوچنگ سے وابستہ رہنے والے گیری کرسٹن ایک مرتبہ پھر آئی پی ایل سے منسلک ہونے کیلئے تیار ہیں جو رائل چیلنجرز بنگلور کی کوچنگ کا فرض نبھائیں گے۔ فرنچائز نے یہ خبر عام نہیں کی کیونکہ گیری کرسٹن کے کردار کا تعین نہیں ہو سکا ہے جس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ماضی قریب میں ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈینیئل ویٹوری بدستور مینجمنٹ گروپ کا حصہ ہیں۔ گیری کرسٹن اس سے قبل دہلی ڈیر ڈیولز کے ہیڈ کوچ سے 2015ء میں الگ کئے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT