Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / میسی کی اولمپکس میں عدم شرکت

میسی کی اولمپکس میں عدم شرکت

بیونس آئرس ، 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا کے مشہور کھلاڑی لیونل میسی 6 ماہ بعد برازیل میں ہونے والے ریو ڈی جنیرو اولمپکس میں آرام کی غرض سے شرکت نہیں کریں گے۔ارجنٹینا فٹبال ٹیم کے کوچ جیراڈومارٹینو نے مقامی ریڈیو کو انٹرویو میں کہا کہ میسی امریکہ میں ہونے والے کانٹی نینٹل کوپا امریکہ ٹورنمنٹ میں شرکت کریں گے لیکن برازیل میں ہونے والے اولمپکس میں شامل نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میسی اولمپک گیمز میں نہیں جائیں گے۔ بارسلونا اسٹار کے لئے ورلڈ کپ کوالیفائر سمیت دونوں مقابلوں میں حصہ لینا’’بہت مشکل‘‘ ہو گا۔کانٹی نینٹل کوپا امریکہ کا آغاز 3 جون کو ہوگا جبکہ اولمپک گیمز رواں سال 5 اگست سے شروع ہوں گے۔ مارٹینو کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کوپا امریکہ، اولمپک گیمز اور ورلڈ کپ کوالیفائرز کو بالترتیب ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں کھیلنا ہے۔انھوں نے بارسلونا کے مختلف ٹورنمنٹس میں مصروف شیڈول سمیت ارجنٹینا ٹیم کے ساتھ مصروفیت کی طرف بھی اشارہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT