Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / میسی کی شادی ’’صدی کی شادی‘‘ قرار

میسی کی شادی ’’صدی کی شادی‘‘ قرار

بیونس آئریس ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام )ارجنٹینا کے فٹبال اسٹار لیونل میسی اپنی بچپن کی دوست انٹونیلا روکوزو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ میڈیا نے میسی کی شادی کو ’’صدی کی شادی‘‘ قرار دیا گیا۔ میسی کے آبائی علاقے روساریو میں منعقد ہ تقریب میں جوڑے کے دونوں بچوں سمیت اسپورٹس اور شوبز کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔بعدازاں جوڑے نے میڈیا کے لئے سرخ قالین پر چہل قدمی کی۔ میسی نے سیاہ سوٹ جبکہ ان کی اہلیہ نے سفید رنگ کا خوبصورت گاؤن زیب تن رکھا تھا۔شادی کی تقریب میں تقریباً 260 کے قریب مہمانوں نے شرکت کی، جس میں جوڑے کے بچے 4 سالہ تھیاگو اور ایک سالہ میٹیو بھی موجود تھے، دیگر مہمانوں میں گلوکارہ شکیرا، ان کے شوہر اور نیمر اور لوئس سواریز سمیت متعدد فٹبالرز بھی شریک تھے۔شادی کی تقریب کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ تقریب کی منتظم کمپنی نے اپنے بیان میں پہلے ہی خبردار کردیا تھا کہ تقریب انتہائی نجی ہوگی۔اس موقع پر ٹی وی چینلز کے کیمرے اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو جوڑے کی محض ایک جھلک کو کیمرے میں قید کرنے کے لئے بے تاب تھے۔میسی اور انٹونیلا روکوزو بچپن میں پہلی مرتبہ روساریو میں ہی ملے تھے، جس کے بعد میسی 13 برس کی عمر میں اسپین منتقل ہوگئے، تاہم ان دونوں کے درمیان رابطہ برقرار رہا اور اب دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT