Wednesday , April 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / میسی کی موجودگی ،بارسلونا کا لیگ سے حیران کن اخراج

میسی کی موجودگی ،بارسلونا کا لیگ سے حیران کن اخراج

روم۔12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) اطالوی فٹبال کلب اے ایس روما نے چیمپیئنز لیگ کی تاریخ کے بڑے اور مایوس کن نتیجہ کے دوران خطاب کیلئے پسندیدہ قرار دیئے جانے والے ہسپانوی کلب بارسلونا کو 0۔3 سے شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ یورپ کے سب سے بڑے ٹورنمنٹ کی دوڑ سے بارسلونا باہر ہو گئی۔روما کی جانب سے کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے کے دوران بارسلونا میں کیا گیا گول ہی اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا سبب بنا جبکہ ہسپانوی کلب دوسرے مرحلے کے مقابلے میں روما کے ہوم گراونڈ پر کوئی گول نہیں کرسکا۔ بارسلونا کے عالمی شہرت یافتہ ارجنٹینا کے فٹبالر اور کپتان لیونل میسی اور دیگر سوپر اسٹار بھی ناکامی سے دوچار ہوئے۔ پہلے مرحلے کے میچ میں4-1سے بارسلونا کی کامیابی کے بعد اس کے سیمی فائنل میں پہنچ جانے کی خبریں تھیں تاہم اطالوی کلب روما نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بازی پلٹ دی۔ روما کے ایڈن ڈیز میچ کے اصل ہیرو ثابت ہوئے۔ بارسلونا کی ٹیم کو بھی کئی مواقع ملے لیکن بدقسمتی سے ان سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا جاسکا۔2دن پہلے کیرئیر کی45ویں ہیٹ ٹرک کرنے والے لیونل میسی بھی توقعات پر پورا نہ اترے۔

TOPPOPULARRECENT