Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / میسی کی نومبر میں بین الاقوامی فٹبال میں واپسی متوقع

میسی کی نومبر میں بین الاقوامی فٹبال میں واپسی متوقع

بیونس آئریس ۔6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )ارجنٹینا کے سبکدوش کپتان اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے دنیا بھر سے اپنے مداحوں کے شدید اصرار پر سبکدوشی کا فیصلہ  واپس لینے پر غور شروع کردیا ہے۔میسی کی جانب سے سبکدوشی لینے کے ٹھیک ایک یفتے بعد ارجنٹینا کے اخبار لا ناکیون نے رپورٹ  شائع کی ہے کہ اسٹار فٹبالر نومبر میں واپس آ جائیں گے۔میسی کی قیادت میں ارجنٹینا کی ٹیم دو سال کے دوران دنیا کے تین بڑے فٹبال ایونٹس کے فائنلز میں شکست سے دوچار ہو چکی ہے۔گزشتہ ہفتہ  کوپا امریکہ کپ کے فائنل میں چلی کے خلاف شکست کے بعد میسی نے دلبرداشتہ ہو کر سبکدوشی کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے قبل 2014 میں برازیل میں ہوئے  ورلڈ کپ کے فائنل میں جرمنی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹینا کو شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ گزشتہ سال چلی نے پینالٹی شوٹ آؤٹ پر فتح حاصل کر کے کوپا امریکہ کپ اپنے نام کیا تھا۔دو سال میں تین مرتبہ فتح کے انتہائی قریب آ کر ایونٹ اپنے نام نہ کرنے کے سبب مایوسی کا شکار میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ تاہم اگر ان کے ارجنٹینا کی فٹبال اسویس ایشن کے ساتھ بہتر تعلقات کی رپورٹس درست ہیں تو 29 سالہ فٹبالر شاید جلد اپنا ابتدائی فیصلہ واپس لے لیں۔میسی کے انتہائی قریبی ذرائع کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر پہلے سے ہی روس میں ہونے والے ورلڈ کپ کے حوالے سے کافی پریشان ہیں۔ ذرائع کے مطابق میسی ستمبر میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت نہیں کر سکیں گے لیکن نومبر میں فراغت کے دوران ارجنٹینا کی نمائندگی کر سکیں گے۔ میسی کی سبکدوشی فٹبال شائقین کیلئے کسی بڑے صدمہ سے کم نہیں  اور ان کے اس اعلان کے بعد فٹبال شاقین، ارجنٹینا کے صدر اور سابق عظیم فٹبالر ڈیاگو میراڈونا نے ان سے سبکدوشی واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT