Tuesday , January 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / میسی کی ہیٹ ٹرک، بارسلونا اوساسوناکیخلاف کامیاب

میسی کی ہیٹ ٹرک، بارسلونا اوساسوناکیخلاف کامیاب

میڈرڈ ۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لیونل میسی کی ہیٹ ٹرک کی بدولت بارسلونا نے اسپینش لیگ میں یکطرفہ مقابلے میں اوساسونا کو 0-7 سے شکست دیدی۔ ارجنٹینا کے اسٹرائیکر میسی میچ میں ہیٹ ٹرک اسکور کر کے ایونٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبال کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ بارسلونا نے میچ کا کامیاب آغاز کیا اور کھیل کے 18ویں منٹ میں میسی نے حریف ٹیم کے خلاف پہلاگول کیا۔ اس کے چند ہی منٹوں بعد الیکس سانچز نے گیند کو جال کی راہ دکھائی اور میچ کا اسکور 0-2 کردیا۔34ویں منٹ میں اینڈرس انسٹا نے ٹیم کی جانب سے تیسرا گول کیا۔

کمزور ٹیم اوساسونا کے پاس بارسلونا کے حملوں کا کوئی توڑ موجود نہ تھا۔ کھیل کے پہلے ہاف تک اوساسونا کوئی بھی گول نہ کرسکی۔ دوسرے ہاف میں میسی نے ایک مرتبہ پھر اوساسونا پر دھاوا بول دیا اور 63ویں منٹ میں گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا دیا اور انہوں نے تیسرا گول 88ویں منٹ میں کیا۔ اوساسونا کی ٹیم دفاعی چیمپئن کے سامنے بے بس نظر آئی۔اس کے بعد کرسٹین تیلواور پیڈرو نے ایک ایک گول کئے اورٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔میسی بارسلونا کی ٹیم میں ہمیشہ سے ہی سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی رہے۔ میسی نے371 گول کرکے پالینو الکانٹرا کا87 سالہ قدیم ریکارڈ توڑ ڈالا۔ پالینو الکانٹرا نے 369 گول اسکور کئے تھے۔

ٹاٹا ٹیکنالوجیز کی ٹرک ریسنگ چمپیئن شپ میں شرکت
نئی دہلی ۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)ٹاٹاٹیکنالوجیز نے اتوار کو بدھا انٹرنیشنل سرکٹ میں شروع ہونے والے ٹرک ریسنگ چمپیئن شپ میں شرکت کا اعلان کردیا ہے اور اس کی نمائندگی دو برطانوی ڈرائیورس ڈیویڈ جنکنس اور برین برڈ کریں گے۔ جیسا کہ دونوں ہی ڈرائیورس نے گذشتہ سیشن دو مختلف ایونٹس میں اپنی ٹیم کیلئے بہتر مظاہرہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT