Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / میسی کی ہیٹ ٹرک ،ارجنٹینا کی ورلڈ کپ میں رسائی

میسی کی ہیٹ ٹرک ،ارجنٹینا کی ورلڈ کپ میں رسائی

کیوٹو (ایکواڈور)۔11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )لیونل میسی نے اپنی ہیٹ ٹرک کی بدولت فیفا عالمی کپ سے باہر ہونے کے دہانے پر پہنچی ارجنٹینا کو ایکواڈور کے خلاف کرو یا مرو کے کوالیفائر میچ میں1۔3 کی فتح کے ساتھ 2018 میں روس کا ٹکٹ دلادیا اور ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ وہ ارجنٹینا کے سوپر اسٹارکیوں ہیں۔ سال 1970 کے بعد پہلی مرتبہ عالمی کپ سے باہر ہونے کے خطرے کو جھیل رہی ارجنٹینا کے لئے ایکواڈور کے خلاف کیوٹو میں ہوا ورلڈ کپ کوالیفائرمقابلہ کرو یا مرو کا تھا لیکن ارجنٹینا کے ہیرو میسی نے اس مشکل صورتحال میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گول کئے۔ دومرتبہ کی عالمی چیمپئن ارجنٹینا جنوبی امریکی گروپ کی10 ٹیموں میں تیسرے نمبر پر رہی اس گروپ سے برازیل ، اروگوئے اور کولمبیا پہلے ہی رسائی کرچکے ہیں جبکہ پیرو اوسنیا چیمپئن نیوزی لینڈ کے خلاف پلے آف میں پہنچ گیا ہے۔ ارجنٹینا کے کوچ جارج سمپولی نے اپنی ٹیم کی زبردست کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا آج ارجنٹینا نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ اب ہم باقی وقت میں اچھی تیاری کریں گے اور روس میں مضبوط چیلنج پیش کریں گے ۔ سمپولي نے حالانکہ میسی کی کارکردگی کو کافی سراہا لیکن ان کا ماننا ہے کہ ان کی ٹیم کو میسی پر اس حد تک انحصار نہیں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا ہمیں اس بات پر توجہ دینی ہوگی کہ ہم میسی پر اتنے منحصر نہ ہوں۔میسی اگرچہ پچھلے کچھ عرصے سے اچھی فارم میں نہیں تھے اورگزشتہ تین ڈراکوالیفائر میچوں میں وہ گول بھی نہیں کر سکے تھے جس کی وجہ سے ارجنٹینا چھٹے نمبر پر پہنچ گئی اور اس پر عالمی کپ سے باہر نکلنے کا خطرہ منڈلانے لگا۔

 

TOPPOPULARRECENT