Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میلاد النبیﷺ کی محفلوں کا انعقاد عین سعادت

میلاد النبیﷺ کی محفلوں کا انعقاد عین سعادت

کوڑنگل میں منعقدہ جلسہ سے مولانا محسن پاشاہ و دیگر کے خطابات
کوڑنگل /20 دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسب عمل درآمد قدیم یکم ربیع الاول کی شب تا ۱۲؍ ربیع الاول کی شب سیرت کمیٹی کوڑنگل کے زیر اہتمام مختلف محلہ جات و مساجد میں سیرت اقدسﷺ کے بیشتر عنوانات کے تحت جلسوں کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے، جس میں مقامی و بیرونی علماء و نعت خواں حضرات حصہ لیتے ہیں۔ اسی سلسلہ کا ایک جلسہ 19 دسمبر کی شب 9 بجے مکہ مسجد میں منعقد ہوا۔ جناب سلطان محی الدین غوثن نے جلسہ کی صدارت کی اور جناب وحید اسیر نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ مولانا منان رہبر خطیب مکہ مسجد، مولانا محمد عبد الرشید امام و خطیب جامع مسجد، مولوی سید شہباز پاشاہ قادری، عبد اللہ خاں اجمیر، محمد عبد الجبار حقانی وغیرہ نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی۔ مولانا محسن پاشاہ قادری نقشبندی محبوب نگر نے خطاب کرتے ہوئے میلاد النبی کی محفلوں کے انعقاد کو عین سعادت اور ان محفلوں میں شرکت کو باعث نجات قرار دیا۔ مولانا موصوف نے غزوات النبی کے عنوان پر روشنی ڈالتے ہوئے معرکہ بدر کو حق و باطل کا معیار اعلی قرار دیا اور کہا کہ جنگ بدر اسلامی جنگوں میں سب سے بڑی جنگ ہے۔ کفار قریش کا ایک ہزار کا لشکر اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف 313 مسلمانوں کی جمعیت کے ساتھ اس لشکر جرار کا مقابلہ کیا۔ اللہ تعالی نے مسلمانوں کی اس قلیل جماعت کو فتح نصیب فرمایا۔ مشرکین مکہ کے ستر بڑے بڑے سردار مارے گئے اور ستر سردار گرفتار ہوئے۔ اسی طرح دیگر غزوات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔ قبل ازیں مسرز وحید اسیر، ڈاکٹر فیض الدین، اقبال الہی، مشرف حسین، محمد عارف، محمد ابراہیم، محمد جمیل کے علاوہ مولوی چاند پاشاہ نے نعتیں پیش کیں۔ کنوینر جلسہ جناب محمد عبد السلیم ایس ایس کے نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ رات دیر گئے جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT