Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / میلاردیوپلی میں پولیس کا کارڈن سرچ ، مشتبہ افراد گرفتار ، موٹر گاڑیاں ضبط

میلاردیوپلی میں پولیس کا کارڈن سرچ ، مشتبہ افراد گرفتار ، موٹر گاڑیاں ضبط

شمس آباد /11 جولائی ( سیاست نیوز ) میلاردیوپلی کے علاقہ بابل ریڈی نگر میں شمس آباد زون ڈی سی پی پی وی پدمجا ریڈی کی نگرانی میں کارڈن سرچ کیا گیا ۔ آٹھ سو سے زائد مکانات میں تلاشی لی گئی ۔ تلاشی کے دوران 51 ٹو وہیلرس اور ایک کار کو ضبط کیا گیا ہے اور 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے تفتیش کی جارہی ہے ۔ کارڈن سرچ میں ایک اے سی پی ، دس انسپکٹرس ، 23 سب انسپکٹرس اور 170 کانسٹیبل و ہوم گارڈس نے حصہ لیا ۔ شمس آباد ڈی سی پی نے بتایا کہ کارڈن سرچ کے ذریعہ کئی گاڑیوں کو ضبط کیا جارہا ہے ۔ جن کے کاغذات نامکمل ہیں اور مشتبہ افراد کی تفتیش کرنے پر مجرمین میں خوف پیدا ہو رہا ہے اور وہ جرم کے راستہ کو ترک کر رہے ہیں ۔ عوام کی جانب سے کارڈن سرچ کی ستائش کی جارہی ہے ۔
جے این ٹی یو کے امتحانات میں کامیابی دلانے کا جھانسہ، طالب علم گرفتار
حیدرآباد۔/11 جولائی، ( سیاست نیوز)جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی میں بیاک لاگ امتحانات میں کامیاب کروانے کا دعویٰ کرتے ہوئے نقد رقم ہڑپنے والے دھوکہ بازوں کے خلاف کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ جی سائی چندو جو جے این ٹی یو کا طالب علم ہے نے بی ٹیک سرٹیفکیٹ میں اپنے نام کو درست کروانے کی غرض سے بی شیوا رام کرشنا سے رجوع ہوا تھا جس نے یہ دعویٰ کیا کہ اس کے جے این ٹی یو میں رسوخات ہیں جس کی مدد سے وہ اس کے بھائی سائی چرن کے بیاک لاگ امتحانات میں کامیاب کروا سکتا ہے۔ دھوکہ باز رام کرشنا کے دعویٰ پر بھروسہ کرتے ہوئے چندو نے اسے 73 ہزار روپئے نقد رقم حوالے کی تھی لیکن اس کا بھائی امتحان میں پھر ایک مرتبہ ناکام ہوگیا۔ پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT